Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رمضان المبارک کے دوران کراچی سمیت ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ قابل مذمت ہے ، الطاف حسین


رمضان المبارک کے دوران کراچی سمیت ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ قابل مذمت ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 6/20/2015
رمضان المبارک کے دوران کراچی سمیت ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ قابل مذمت ہے ، الطاف حسین
مقدس مہینہ میں سحری ،افطار اور تراویح کے موقع پر بجلی کا غائب ہوجانا افسوسناک اور شرمناک ہے ، الطاف حسین
غیرملکی معاہدوں سے حکمرانوں کی جیبیں توبھرتی رہیں لیکن عوام کو لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا نہیں ملا، الطاف حسین
آج پورا ملک مکمل طورپر دوفیصد مراعات یافتہ طبقہ کے زیراثراورزیرحکمرانی ہے، الطاف حسین
سول حکمرانوں یا فوج کی بڑی بڑی شخصیات کونہ تو بجلی کے بحران کا سامنا ہے اور نہ ہی پانی کی قلت کا، الطاف حسین
فوج کے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں دیگر باتوں کاتوتذکرہ کیا جاتا ہے لیکن انہیں پانی و بجلی کا مطالبہ کرتے ہوئے 20 کروڑ عوام کا دکھ درد نظرنہیں آتا، الطاف حسین
وفاقی کٹھ پتلی حکومت باربار کے وعدوں کے باوجود عوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولتیں بھی فراہم نہیں کرتی،الطاف حسین
حکمراں، عوام کی فلاح وبہبود کے نام پر بھاری سود کے عوض اربوں کھربوں روپے کے غیرملکی قرضے حاصل کرتے رہیں،الطاف حسین
عوام کو غیرملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبانے سے بہتر ہے کہ ملک کو کسی دولت مند ملک کے ہاتھوں پٹے یا ٹھیکے پر دید یا جائے، الطاف حسین
لندن۔۔۔20، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رمضان المبارک کے دوران کراچی سمیت ملک کے تمام حصوں میں کی جانے والی لوڈ شیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں سحری ،افطار اور تراویح کے موقع پر بجلی کا غائب ہوجانا صرف افسوسناک اور شرمناک ہی نہیں بلکہ تعجب کا باعث بھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام طویل عرصہ سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے دعوے سن رہے ہیں ، اس دوران مختلف فوجی اور سول حکومتیں آئیں جنہوں نے یہ اعلانات کیے کہ فلاں فلاں ملک سے ہمارا معاہدہ ہوگیا ہے اور اب جلد ہی ملک سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ان معاہدوں سے حکمرانوں کی جیبیں توبھرتی رہیں لیکن عوام کو لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا ملنا تو کجا ہرگزرتے روز کے ساتھ اس کی شدت میں اضافہ ہوتا رہا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی چوری چکاری کے اس مروجہ کرپٹ نظام کے بغیر نہیں ہوسکتی جس کا آج پورے ملک کو سامنا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج پورا ملک مکمل طورپر دوفیصد مراعات یافتہ طبقہ کے زیراثراورزیرحکمرانی ہے ۔ سول حکمراں ہو ں یا فوج کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز شخصیات ہوں انہیں نہ تو بجلی کے بحران کا سامنا ہے اور نہ ہی پانی کی قلت کا ان پر کوئی اثر پڑتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وفاقی کابینہ اور فوج کے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں دیگر باتوں کاتوتذکرہ کیا جاتا ہے لیکن انہیں گلی گلی ، محلہ محلہ ، قصبہ قصبہ ، شہرشہر خالی برتن اورمٹکے اٹھاکرتڑپتے ہوئے اور پانی و بجلی کا مطالبہ کرتے ہوئے 20 ،کروڑ عوام کا دکھ درد نظرنہیں آتا۔ آخر ان مسائل کے حل کیلئے کوئی اجلاس کیوں نہیں کیاجاتا؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملکی وغیرملکی ذرائع ابلاغ لکھ رہے ہیں کہ اس وقت ملک میں غیراعلانیہ فوجی حکومت کا راج ہے ، وفاقی وصوبائی اسمبلیاں کٹھ پتلیوں کی مانند ہیں لہٰذا ان حالات میں اگر عوام پانی وبجلی کا مطالبہ فوج کے اعلیٰ حکام سے کریں تو شاید زیادہ بہتر نتائج ملنے کی توقع ہے ۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی کٹھ پتلی حکومت سے کہاکہ اگرآپ باربار کے وعدوں کے باوجود عوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولتیں بھی فراہم نہیں کرتے، عوام کی فلاح وبہبود کے نام پر بھاری سود کے عوض اربوں کھربوں روپے کے غیرملکی قرضے حاصل کرتے رہیں، ان قرضوں سے حاصل ہونے والی رقم کی لوٹ مار کرتے رہیں اور عوام کوفائدہ پہنچانے کے بجائے عوام کو غیرملکی قرضوں کے بوجھ تلے دباتے رہیں تو اس سے کہیں بہتر ہے کہ ملک کو کسی دولت مند ملک کے ہاتھوں پٹے یا ٹھیکے پر دید یا جائے تاکہ چند ہفتوں میں ملک کو انتہائی ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بناکر عوام کو ذہنی مریض بننے سے بچایا جاسکے ۔
English

1/11/2025 4:51:56 AM