ایم کیوایم صوبہ پنجاب تحصیل ننکانہ ضلع ننکانہ کی ایڈھاک کمیٹی کے رکن خرم شہزاد رانا کی ہمیشرہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔18، جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم صوبہ پنجاب تحصیل ننکانہ اور ضلع ننکانہ کی ایڈ ھاک کمیٹی کے رکن خرم شہزاد رانا کی ہمشیرہ محترمہ حرا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)