ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کی جانب سے پاکستانی مسلمانوں سمیت پوری مسلم امہ کو ماہِ صیام کی مبارکباد
روزہ دین اسلام کا اہم رکن اورتزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے
عوام بالخصوص مخیرحضرات بھوک وافلاس کاشکارغریب ومستحق افرادکی غربت اورفاقہ کشی کااحساس کرتے ہوئےانہیں بھی رمضان المبارک کی برکتوں میں شامل کریں۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔18، جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستانی مسلمانوں سمیت تمام مسلم امہ کو ماہِ صیام کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ روزہ دین اسلام کا اہم رکن اورتزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے ۔ ر وزہ انسان کو صبر اور تقویٰ کا درس دیتا ہے اور انہیں تمام تر برائیاں کو چھوڑنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتا ہے ۔جناب الطاف حسین نے تمام مسلمانوں کورمضان کی مبارکبادپیش کی اورتمام عوام بالخصوص مخیرحضرات سے کہاکہ وہ بھوک وافلاس کاشکارغریب ومستحق افرادکی غربت اورفاقہ کشی کااحساس کرتے ہوئے انہیں بھی رمضان المبارک کی برکتوں میں شامل کریں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ماہِ صیام کی برکتوں اوررحمتوں کا امت مسلمہ پر نزول فرمائے ، پاکستان سمیت مسلم امہ میں ہشت گردی کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام فرمائے اور ہم سب کو رمضان المبارک کے مہینے سے فیضاب ہونے کیلئے غریب و مستحق اور نادار افراد کی تکالیف کو محسوس کرکے ان کی بھر پور مدد کا جذبہ پیدا فرمائے ۔(آمین)
English