قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
پیپلزپارٹی سے میری علیحدگی کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے، راجہ پرویز اشرف
لندن۔۔۔18، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے پیپلزپارٹی سے اپنی علیحدگی کی افواہ کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور پیپلزپارٹی سے میری علیحدگی کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور صحت وتندرستی اور سلامتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
English