Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت صوبہ سندھ سمیت ملک بھرکے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں


ایم کیوایم کے تحت صوبہ سندھ سمیت ملک بھرکے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں
 Posted on: 6/16/2015
خواجہ آصف کے توہین آمیز ریمارکس پر ملک بھر کے حق پرست عوام میں شدید غم وغصہ
ایم کیوایم کے تحت صوبہ سندھ سمیت ملک بھرکے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں
آج بروزمنگل کی شام مرکزی مظاہرہ کراچی پریس کلب پر کیاجائے گا
احتجاجی مظاہرے حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نواب شاہ، سانگھڑاورٹنڈوالہیار سمیت صوبہ سندھ ، پنجاب
خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی کیے جائیں گے
احتجاجی مظاہروں میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کی بڑی تعداد شریک ہورہی ہے
کراچی ۔۔۔16، جون2015ء
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے مہاجروں کے بارے میں توہین آمیز اور اشتعال انگیز ریمارکس پر ملک بھر کے حق پرست عوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتاہے اور دل آزار ریمارکس کے خلاف ایم کیوایم کے تحت صوبہ سندھ سمیت ملک بھرکے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مہاجروں کے بارے میں خواجہ آصف کے نفرت انگیز ریمارکس سے ملک بھرکے حق پرست عوام میں شدید غم وغصہ کی لہر پھیل گئی ہے اور حق پرست عوام کی جانب سے ملک بھر میں خواجہ آصف کے توہین آمیز ریمارکس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔مہاجروں کے بارے میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے توہین آمیز ریمارکس کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے مرکزی مظاہرہ منگل کی شام کراچی پریس کلب پر کیاجائے گاجبکہ حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نواب شاہ، سانگھڑاورٹنڈوالہیار سمیت صوبہ سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔ ایم کیوایم صوبہ پنجاب، صوبہ خیبرپختونخوااوربلوچستان کی جانب سے بھی ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جارہے ہیں جن میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کی بڑی تعداد شریک ہورہی ہے ۔
English



1/11/2025 5:06:08 AM