ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم سے فون پر گفتگو، فروغ نسیم سے انکے والد نسیم احمد ایڈوکیٹ کے انتقال پر تعزیت
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین کی فروغ نسیم سے گفتگو
لندن۔۔۔15،جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینیٹر بیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم کوفون کرکے ان سے انکے والد اور ممتاز قانون داں نسیم احمد ایڈوکیٹ کے انتقال پر تعزیت کی ۔ بیرسٹرفروغ نسیم سے گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے انہیں دلاسہ دیا اوران سے ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ والدین کا سایہ اولاد کیلئے بڑی نعمت ہوتا ہے اوران کے بچھڑجا ناناقابل تلافی نقصان ہے ۔ انہوں نے بیرسٹرفر وغ نسیم سے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ اورآپ کے تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نسیم احمد مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)
English