Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت اسی وقت آئے گی جب عوام آرمی چیف کے بجائے منتخب وزیراعظم کا نام جانیں گے۔الطاف حسین


پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت اسی وقت آئے گی جب عوام آرمی چیف کے بجائے منتخب وزیراعظم کا نام جانیں گے۔الطاف حسین
 Posted on: 6/14/2015
پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت اسی وقت آئے گی جب عوام آرمی چیف کے بجائے منتخب وزیراعظم کا نام جانیں گے۔الطاف حسین
پاکستان 98 فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کاملک ہے جس پر دوفیصد مراعات یافتہ طبقہ نے قبضہ کررکھا ہے ،
ایم کیوایم انشاء اللہ ملک بھرکے مظلوم عوام کے ساتھ مل کر دوفیصد مراعات یافتہ طبقہ کی حکمرانی سے پاکستان کو آزادکرائے گی
فوج کا کام محاذ پر ملک دشمنوں سے لڑنا ہے ، زکوٰۃ ،فطرہ اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے روکنا نہیں
ایم کیوایم برطانیہ یوتھ ونگ بہت بڑااورمثبت انقلابی کردارادا کررہا ہے ،
لندن میں ایم کیوایم یوتھ ونگ کے تحت اے پی ایم ایس او کے 37 ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے ٹیلی فون پر خطاب
لندن۔۔۔14،جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان 98 فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کاملک ہے جس پر دوفیصد مراعات یافتہ طبقہ نے قبضہ کررکھا ہے ، ایم کیوایم انشاء اللہ ملک بھرکے مظلوم عوام کے ساتھ مل کر دوفیصد مراعات یافتہ طبقہ کی حکمرانی سے پاکستان کو آزادکرائے گی ۔ یہ بات انہوں نے لندن کے علاقے ایجوئیر میں واقع سنگم ہال میں ایم کیوایم یوتھ ونگ کے تحت اے پی ایم ایس او کے 37 ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدرد پاکستانیوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی ، ایم کیوایم برطانیہ یوتھ ونگ کے ذمہ داران وکارکنان اور شعبہ خواتین کی ارکان بھی موجود تھیں۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے تقریب کے شرکاء کو اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم برطانیہ یوتھ ونگ بہت بڑااورمثبت انقلابی کردارادا کررہا ہے ،مجھے قومی امید ہے کہ اگرخدانخواستہ پاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف انتہائی قدم اٹھایا گیا تو ایم کیوایم برطانیہ یوتھ ونگ کے کارکنان آگے بڑھ کر نہ صرف حق پرستانہ فکروفلسفہ کوپھیلائیں گے بلکہ پاکستان کے مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد بھی جاری رکھیں گے ۔ایم کیوایم کی جدوجہد میں برطانیہ میں مقیم نوجوان پاکستانی طلباوطالبات نے جو جراتمندانہ کردارادا کیا ہے اس سے مجھے یقین ہوگیاہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا دنیا کی کوئی بھی طاقت ایم کیوایم کو ختم نہیں کرسکتی اور انشاء اللہ ایم کیوایم سے جو ٹکرائے گا وہ خود پاش پاش ہوجائے گا۔جناب الطاف حسین نے تقریب کے شرکاء سے دریافت کیا کہ کیا آپ برطانیہ کے چیف آف آرمی اسٹاف کا نام بتاسکتے ہیں؟ جس پر شرکاء نے جواب دیا ’’جی نہیں ‘‘ جناب الطاف حسین نے دوبارہ دریافت کیا کہ کیا آپ کو پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف کانام معلوم ہے ؟ج کے شرکاء نے یک زبان ہوکر کہا’’جی ہاں ، جنرل راحیل شریف‘‘ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت اسی وقت آئے گی جب پاکستانی عوام چیف آف آرمی اسٹاف کے بجائے منتخب وزیراعظم کا نام جانیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سےایم کیوایم کی سیاسی وفلاحی سرگرمیوں پر قدغن لگائی جارہی ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے میرے براہ راست خطاب پر بھی پابندی عائد ہے ، طالبان دہشت گرد جنہوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرکے معصوم بچوں کو خاک وخون میں نہلادیا تھا ان کے لئے نغمہ بنایاگیا کہ ’’بڑا دشمن بناپھرتا ہے جو بچوں سے ڈرتا ہے ‘‘ لیکن میں ایم کیوایم کے دشمنوں کیلئے کہتا ہوں کہ بڑے رعب دار بنے پھرتے ہیں مگر الطاف حسین کی تقریرسے ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کوگرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے ۔ رینجرز نے ایم کیوایم کے تمام سیکٹراوریونٹ آفس بند کرادیے ہیں کہ اس طرح ایم کیوایم ختم ہوجائے گی لیکن میں انہیں کہتا ہوں کہ ابھی ایم کیوایم برطانیہ یونٹ زندہ ہے اور اس کے پیچھے نہ ختم ہونے والی ایم کیوایم یوتھ ونگ موجود ہے ۔ جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام محاذ پر ملک دشمنوں سے لڑنا ہے ، زکوٰۃ ،فطرہ اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے روکنا نہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے گزشتہ روزگورنر سندھ کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے تاجر کہہ رہے ہیں کہ کراچی میں مکھی بھی مرجائے تو ہڑتال ہوجاتی ہے ، انہیں توبہ کرنی چاہیے کیونکہ میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف بھی صاحب اولاد ہیں اگر خدانخواستہ انہیں اپنے جوان بچوں کی موت کا صدمہ جھیلنا پڑے تو انہیں معلوم ہوگا کہ اولاد کی موت کا غم کیا ہوتا ہے ۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی ہمدردخواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ٹی وی ٹاک شوز میں ایم کیوایم کے خلاف بعض اینکرپرسنز اور تجزیہ نگاروں کے زہریلے ریمارکس کا ہرگز نوٹس نہ لیاکریں کیونکہ یہ عناصر ظرف وضمیر کا سودا کرنے کے عوض ایم کیوایم کے خلاف زہرافشانی کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کے 98 فیصد غریب پختونوں ، پنجابیوں ، سندھیوں، بلوچوں ،مہاجروں، کشمیریوں ، سرائیکیوں، ہزاروال ، گلگتی، بلتستانی کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ، ایم کیوایم ،ملک بھرکے مظلوم ہاریوں، کسانوں ، محنت کشوں اورمزدوروں کی دوست ہے ، سرمایہ دار چوراچکے خواہ مہاجر ہوں یا کسی اور قومیت سے تعلق رکھتے ہوں ، ایم کیوایم ان مفادپرست عناصر کی ہرگز دوست نہیں ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان 98 فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کاملک ہے جس پر دوفیصد مراعات یافتہ طبقہ نے قبضہ کررکھا ہے ، ایم کیوایم انشاء اللہ ملک بھرکے مظلوم عوام کے ساتھ مل کر دوفیصد مراعات یافتہ طبقہ کی حکمرانی سے پاکستان کو آزادکرائے گی ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اوران کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔ جناب الطاف حسین نے اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی تقریب کے منظم اور خوبصورت انتظامات پر رابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم برطانیہ یونٹ بالخصوص ایم کیوایم برطانیہ یوتھ ونگ کے ذمہ داران اورکارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

1/11/2025 4:59:19 AM