ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا صوبہ سندھ کے عوام دشمن بجٹ کے خلاف پرامن ہڑتال کرکے احتجاج ریکارڈ کرانے پر اظہار تشکر
سندھ دشمن بجٹ کے خلاف تاجروں ، صنعتکاروں ،دکانداروں، ٹرانسپورٹروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے رضاکارانہ طور اپنی سرگرمیاں بند رکھ کر ایم کیوایم سے بھر پور تعاون کیا ہے، الطاف حسین
کراچی سمیت سندھ بھر میں بجٹ کے خلاف پرامن ہڑتال سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام نے بھی سندھ کے حکمرانوں کے
نام نہاد بجٹ کو مسترد کردیا ہے، الطا ف حسین
سندھ کا بجٹ شہری اور دیہی عوام میں دوریاں پیدا کرنے کا سبب بنے گا ، الطا ف حسین
ایم کیوایم سندھ کے مستقبل باشندوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارہ چاہتی ہے اور اس کیلئے عملی جدوجہد کرتی آئی ہے ، الطا ف حسین
ایم کیوایم سندھ کے عوام دشمن بجٹ کے ذریعے شہری اور دیہی عوام میں دوریاں ہرگز پیدا نہیں ہونے دیگی اور اس کے خلاف ہر سطح پر آواز احتجاج بلند کرے گی، الطاف حسین
لندن۔۔۔14، جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے صوبہ سندھ کے پیش کردہ عوام دشمن بجٹ کے خلاف پرامن ہڑتال کرکے احتجاج ریکارڈ کرانے پر سندھ بھر کی عوام سے دلی تشکر کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سندھ دشمن بجٹ کے خلاف تاجروں ، صنعتکاروں ،دکانداروں، ٹرانسپورٹروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے رضاکارانہ طور اپنی سرگرمیاں بند رکھ کر ایم کیوایم سے بھر پور تعاون کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بجٹ کے خلاف پرامن ہڑتال سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام نے بھی سندھ کے حکمرانوں کے نام نہاد بجٹ کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سندھ کا بجٹ شہری اور دیہی عوام میں دوریاں پیدا کرنے کا سبب بنے گا جبکہ ایم کیوایم سندھ کے مستقبل باشندوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارہ چاہتی ہے اور اس کیلئے عملی جدوجہد کرتی آئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سندھ کے عوام دشمن بجٹ کے ذریعے شہری اور دیہی عوام میں دوریاں ہرگز پیدا نہیں ہونے گی اور اس کے خلاف ہر سطح پر آواز احتجاج بلند کرے گی ۔
وڈیو
English