اتوار کو اپنے کاروبار اور ٹرانسپورٹ سمیت معمول کی دیگر سرگرمیاں ایک بجے سے بحال کردیں، ایم کیوایم
رابطہ کمیٹی کی سندھ بھر کے عوام، تاجروں، صنعتکاروں، دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل
ایم کیوایم کی ہڑتال کی جس طرح حمایت کی گئی ہے ہم اس پر عوام کے ازحد ممنون ہیں، رابطہ کمیٹی
عوام کے تمام طبقات، تاجر، صنعتکار، دکاندار اور ٹرانسپورٹرز ماہ مقدس کی تیاری میں مصروف ہیں، رابطہ کمیٹی
آدھے دن کا احتجاج رجسٹر کروا کر کاروبار زندگی معمول پر لے آیا جائے تاکہ عوام رمضان کی تیاری کرسکیں، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔13، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ بھر کے عوام ، تاجروں ، صنعتکاروں، دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوار کو اپنے کاروبار اورٹرانسپورٹ سمیت معمول کی دیگر سرگرمیاں ایک بجے سے بحال کردیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام کے تمام طبقات کی جانب سے ایم کیوایم کی ہڑتال کی جس طرح حمایت کی گئی ہے ہم اس پر عوام کے ازحد ممنون ہیں تاہم ہمیں عوام کے مسائل کا بھی بخوبی اندازہ ہے ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بھی رابطہ کمیٹی سے کہاہے کہ رمضان المبارک کی آمد ہے اور اس وقت عوام کے تمام طبقات ، تاجر، صنعتکار، دکاندار اور ٹرانسپورٹرز اس ماہ مقدس کی تیاری میں مصروف ہیں لہٰذا آدھے دن کااحتجاج رجسٹرکرواکر کاروبار زندگی معمول پر لے آیا جائے تاکہ عوام رمضان کی تیاری کرسکیں۔