آج صبح ہونے والے اہم جنرل ورکرز اجلاس کی ’’سی ٖڈی‘‘ جناب الطاف حسین کی ہدایت پر اہم شخصیات کو روانہ کردی گئیں
ترجمان ایم کیو ایم
اہم شخصیات میں میاں محمد نواز شریف ،آصف علی زرداری ،میجر جنرل بلال اکبر،ایس ایم منیر اور چوہدری ارشد شامل ہیں
کراچی۔۔۔13جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر نائن زیرو عزیز آباد میں 13جون2015ء کی صبح ہونے والے ہنگامی جنرل ورکرز اجلاس سے جنابالطاف حسین کے خطاب کی ’ سی ڈی‘‘ مندرجہ ذیل شخصیات کو روانہ کردی گئیں ہیں۔جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں ملک کے حکمرانوں اور لیڈروں اور عسکری عہدیداران کو مخاطب کرکے اہم باتیں کی ہیں ۔ جناب الطاف حسین کے خطاب کی سی ڈی جن شخصیات کو روانہ کی گئی ہیں ان میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف صاحب ،سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری صاحب،ڈائریکٹر جنرل رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر ،معروف تاجر ایس ایم منیر صاحب اور معروف تاجر چوہدری ارشد صاحب شامل ہیں۔