Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم نوازشریف کراچی میں ماورائے عدالت قتل کیے جانے والے نوجوانوں کو ’’مکھی ‘‘ کہنے پر قوم سے معافی مانگیں۔الطاف حسین


وزیراعظم نوازشریف کراچی میں ماورائے عدالت قتل کیے جانے والے نوجوانوں کو ’’مکھی ‘‘ کہنے پر قوم سے معافی مانگیں۔الطاف حسین
 Posted on: 6/12/2015
وزیراعظم نوازشریف کراچی میں ماورائے عدالت قتل کیے جانے والے نوجوانوں کو ’’مکھی ‘‘ کہنے پر قوم سے معافی مانگیں۔الطاف حسین
ہم نوازشریف کے مخالف نہیں ہیں ، وہ کراچی کے شہداء کے حوالہ سے دل آزار جملے دہراتے ہوئے احتیاط سے کام لیں
وزیراعظم نوازشریف آئیے! آپ ، آصف زرداری اورہم جمہوریت کی بقاء کی خاطر آپس میں مل جاتے ہیں، اے این پی والوں سےبھی بات کی جائے ، اگر ہم آپس میں لڑتے رہیں گے توجمہوریت کبھی مستحکم نہیں ہو گی بلکہ آتی جاتی رہے گی
روز روز کڑکڑ کرنے سے بہترہے کہ کشمیرجائیں اور تین دن میں کشمیرفتح کرلیں
ایم کیوایم پر اسلحہ کاالزام لگایاجاتا ہے لیکن رینجرزکوخیبرپختونخوا،پنجاب اوربلوچستان میں اسلحہ نظرنہیں آتا
ٹھیکوں اور رشوت کے لین دین پر صرف جنرل کیانی کے بھائی کوہی کیوں پکڑاجائے ، جنرل اسلم بیگ کوبھی کیوں نہیں پکڑاجاتاجنہوں نے سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کروائیں
میں نے فیصلہ کیاہے کہ پاکستان میں فوجیوں کی کرپشن پر مبنی کتاب لکھوں گا۔قائد تحریک الطاف حسین کی ہنگامی پریس کانفرنس 
لندن۔۔۔12، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کراچی میں ماورائے عدالت قتل کیے جانے والے نوجوانوں کو ’’مکھی ‘‘ کہنے پر قوم سے معافی مانگیں۔ ہم نوازشریف کے مخالف نہیں ہیں لہٰذا مسلم لیگ (ن) کے رہنما ؤں کوچاہیے کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کو سمجھائیں کہ وہ کراچی کے شہداء کے حوالہ سے دل آزار جملے دہراتے ہوئے احتیاط سے کام لیں ۔جن نام نہاد سرمایہ داروں ، تاجروں اور صنعتکاروں نے وزیراعظم نوازشریف کے کان بھرے اور کراچی میں شہید ہونے والوں کو’’ مکھی ‘‘قراردیا ہے انشاء اللہ ذلت ورسوائی ان بے ضمیروں کا مقدر ثابت ہوگی۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ، آصف زرداری اورہم تینوں آپس میں مل جاتے ہیں، اے این پی والوں سے بھی بات کی جائے ۔ جمہوریت کی بقاء کی خاطرہمیںآپس میں مل جاناچاہیے ،اگرہم ہم آپس میں لڑتے رہیں گے توجمہوریت کبھی مستحکم نہیں ہوگی بلکہ آتی جاتی رہے گی ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار نائن زیروعزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ نئی نسل کو غلط تاریخ پڑھائی جارہی ہے اگر یہ سلسلہ جاری رکھاگیا تو آنے والی نسلیں قیام پاکستان کی اصل تاریخ کو یکسر بھول جائیں گی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں ایک طبقہ ایسا ہے جسے سب سے زیادہ پاک صاف، نیکوکار اورپاکباز بناکر پیش کیاجاتا ہے ، گزشتہ روز اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز کی بریفنگ میڈیا کو جاری کی گئی جس میں زکوٰۃ ،فطرہ اور قربانی کی کھالوں کے حوالہ سے ایم کیوایم کا نام لیے بغیر اس پر بہتان تراشی کی گئی جس کے بعد بیشتر اینکرپرسنز اور تجزیہ نگاروں نے ٹی وی ٹاک شوز میں کہنا شروع کردیا کہ اب تو رینجرز نے سند دے دی ہے کہ زکوٰۃ، فطرہ اور قربانی کی کھالوں کا پیسہ کہاں خرچ ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جن لوگوں نے جھوٹی باتیں سن کربغیرکسی تصدیق کے ان باتوں کو آگے بڑھایا وہ بھی جھوٹ بولنے کے گناہ میں شریک 

ہوگئے اور انہوں نے اپنے بچوں کو حرام کھلایا ہے ، اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں واضح طور پر فرماتا ہے کہ ’’لعنت اللہ علی الکاذبین ‘‘ یعنی جھوٹوں پراللہ کی لعنت ہو، چاہے وہ وردی والا ہو یا سویلین ہو۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ رینجرز کے ایک اور افسر نے قوم سے جھوٹ بولا کہ ہم عامر خان کو گرفتارنہیں کررہے اور انہیں مہمان بناکر لے جارہے ہیں ، اس افسرنے بھی وردی کا تقدس پامال کیاہے اور جن لوگوں نے وردی والوں کو نعوذباللہ ولی سمجھ کر انکے جھوٹ کو آگے بڑھایا وہ بھی جھوٹے ، عیار اور مکار ہیں اگر وہ دنیا میں بچ گئے تو انہیں اپنے جھوٹ کا حساب اللہ تعالیٰ کے ہاں ضرور دینا ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں اسلحہ نہیں بنتا ، خیبرسے کراچی تک سینکڑوں چوکیاں قائم ہیں جہاں سے گزر کر اسمگلنگ کامال آتا ہے ، ان چوکیوں پراسمگلنگ کا سامان یا اسلحہ چیک کرنے والے ایم کیوایم کے لوگ نہیں بلکہ پیراملٹری فورس کے اہلکارہوتے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج وزیراعظم نوازشریف نے کراچی کا دورہ کیاتو بعض سرمایہ داروں ، تاجروں اورصنعتکاروں نے وزیراعظم سے شکایت کی کہ کراچی میں مکھی بھی مرجائے تو ہڑتال ہوجاتی ہے ، جن لوگوں نے کراچی کے شہداء کے حوالہ سے یہ توہین آمیز ریمارکس دیئے ہیں ہم ان کے نام معلوم کررہے ہیں ، لیکن ایک بات طے ہے کہ ان میں سے ایک بھی حلال کمائی سے اس مقام تک نہیں پہنچا ہے کیونکہ اپنی غیرت کا سودا کوئی بے غیرت ہی کرسکتا ہے ۔ جنہوں نے یہ کہاکہ فلاں کا مرنا مکھی کے مرنے کے برابر ہے ، خدانخواستہ اگر انہیں اپنی اولاد کاصدمہ برداشت کرنا پڑے تو انہیں دوسرے کے دکھ کا اندازہ ہوگا۔ وزیراعظم نوازشریف نے ان عناصر کی بات کو دہرا کر شہداء کے لواحقین کی دل آزاری کی ہے لہٰذا انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف صاحب کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ انہیں دو مرتبہ کتنی عزت کے ساتھ ہارپھول ، ماتھے پر سہرا اوراچکن پہنا کر اورہاتھوں میں لوہے کے امام ضامن باندھ کر ایوان سے باہرنکالاگیا تھا اورپھر وہ کس طرح وطن واپس آئے ہیں ۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نوازشریف کی مخالف نہیں ہے لہٰذا وہ وزیراعظم نوازشریف کو سمجھائیں کہ وہ کراچی کے شہداء کے حوالہ سے دل آزار جملے دہراتے ہوئے احتیاط سے کام لیں ۔ نوازشریف ہمت اورجرات سے کام لیں کیونکہ یہ ملک ہمارابھی ہے صرف وردی والوں کا نہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں گزشتہ چندروزسے ٹی وی پر سن رہاہوں کہ بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ انڈیاکے وزیراعظم نریندرمودی نے اقرارکرلیاہے کہ ہم نے مکتی باہنی کاساتھ دیاتھا۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں ہمیشہ جنگوں میں معاہدات ہوتے ہیں،حضورؐ کے زمانے سے لیکرآج تک ہرجنگ میں معاہدے ہوئے،حضورؐ نے یہودیوں سے میثاق مدینہ کیا، ہر جنگ میں کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی کاساتھ دیتاہے۔ جب پاکستان نے افغان مجاہدین کے ساتھ ملکرافغان جنگ میں حصہ لیا تواس وقت امریکہ نے پاکستان کا ساتھ دیا ، اسے اسٹنگرمیزائل اور ڈالردیے۔انہوں نے کہاکہ 1948ء میں بھارت نے مقبوضہ کشمیرپر قبضہ کرلیا، روز روز کڑکڑ کرنے سے بہترہے کہ کشمیرجائیں اور تین دن میں کشمیرفتح کرلیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم پر اسلحہ کاالزام لگایاجاتا ہے لیکن رینجرزکوخیبرپختونخوا،پنجاب اوربلوچستان میں اسلحہ نظرنہیں آتا۔ایسے ہی منفی طرزعمل نے پاکستانیوں کوآپس میں تقسیم کیاہے ورنہ عوام آپس میں ملکر رہنا چاہتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے ڈپلومیٹک کور خصوصاً برطانوی ہائی کمشنرکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں برطانیہ میں ایک قانونی شہری کی حیثیت سے رہ رہاہوں اور میں برطانیہ کے اصول و ضوابط اور قانون پر عمل کرنے کاپابندہوں۔جہاں تک میرے کیس کاتعلق ہے تووہ عدالت میں چل رہاہے ، میرے وکلاء میرا کیس لڑرہے ہیں، میں یقین دلاتاہوں کہ میں کہیں نہیں جارہا ہوں کیونکہ میراضمیر صاف ہے ۔جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ، آصف زرداری اور ہم تینوں آپس میں مل جاتے ہیں، اے این پی والوں سے بھی بات کی جائے۔جمہوریت کی بقاء کی خاطرہمیںآپس میں مل جاناچاہیے ،اگرہم ہم آپس میں لڑتے رہیں گے توجمہوریت کبھی مستحکم نہیں ہوگی بلکہ آتی جاتی رہے گی لہٰذا کیوں نہ ہم آپس میں مل جائیں اوراگروردی والے آئین وقانون توڑیں توان سے قانون کے تحت نمٹاجائے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم نے سابقہ مشرقی پاکستان میں پاک فوج کاساتھ دیااورپاکستان کوبچاتے ہوئے سات لاکھ جانیں دیں، 93 ہزار کی تعداد میں ہتھیارڈال کرجنگی قیدی بننے والے فوجی توپاکستان آگئے لیکن پاک فوج کاساتھ دینے والے ڈھائی لاکھ مہاجر 

1971ء سے آج تک بنگلہ دیش میں ریڈکراس کے کیمپوں میں کسمپرسی اوربھوک وافلاس کی زندگی گزاررہے ہیں۔ انہو ں نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ محصورپاکستانیوں کوفی الفور وطن واپس لایاجائے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ہر واقعہ کاالزام ایم کیوایم کے سرتھوپاجاتاہے، قانون نافذکرنے والے ادارے سانحہ صفوراکاالزام بھی ایم کیوایم کے سرڈالنا چاہتے تھے لیکن پولیس نے اس واقعہ میں ملوث جماعتی دہشت گردوں کو پکڑلیا ، ایم کیو ایم پر اسلحہ اوردہشت گردی کاالزام لگانے والوں کوجماعتیوں کایہ اسلحہ نظر نہیں آیا، انہیں لشکرجھنگوی اوردیگرکالعدم تنظیموں کااسلحہ نظرنہیں آیا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ کرپشن کے معاملے میں کارروائی صرف ایک ہی کے خلاف کیوں ہو، ٹھیکوں اور رشوت کے لین دین پر صرف جنرل کیانی کے بھائی کوہی کیوں پکڑاجائے ، جنرل اسلم بیگ کوبھی کیوں نہیں پکڑاجاتا جنہوں نے سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کروائیں جس کاکیس سپریم کورٹ میں چلا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیاہے کہ میں پاکستان میں فوجیوں کی کرپشن پر مبنی کتاب لکھوں گا۔جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف سے کہاکہ آپ کراچی کے لوگوں کومکھی کہنے پر قوم سے معافی مانگیں، آپ اورآپ کے بھائی میاں شہبازشریف اولاد والے ہیں۔اس سے پہلے کہ اللہ کی بے آواز لاٹھی حرکت میں آئے آپ اللہ کے حضورمعافی مانگیں۔ 
وڈیو
English

1/11/2025 4:47:41 AM