اے پی ایم ایس او کی جانب سے حسب روایت برقراررکھتے ہوئے تعلیمی شعبے میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والےطلباء میں تعریفی اسناد اوراعزازی شیلڈ زتقسیم کی گئیں
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے گولڈ میڈلسٹ اور پوزیشن ہولڈر طلباء میں شیلڈزتقسیم کیں
کراچی۔۔۔11جون 2015
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے اپنی روایت برقراررکھتے ہوئے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر تعلیمی شعبے میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں تعریفی اسناد اوراعزازی شیلڈ زتقسیم کیں، اس موقع پرگولڈ میڈل حاصل کرنے والے جامعہ کراچی کے طالب علم مشتاق ایاز کو اعزازی شیلڈ رکن رابطہ کمیٹی وسیم اخترنے ، جبکہ گولڈ میڈل کے حامل جامعہ کراچی کے ہی طالب علم محمد عمیرکو اعزازی شیلڈ رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ ،اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم بلال کواعزازی شیلڈ رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستارنے دی ۔