Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور حیات آباد میں فرنٹیئر ریزرو پولیس کے ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق کے قافلے پر دہشت گردوں کے خود کش حملے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


پشاور حیات آباد میں فرنٹیئر ریزرو پولیس کے ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق کے قافلے پر دہشت گردوں کے خود کش حملے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 6/11/2015
پشاور حیات آباد میں فرنٹیئر ریزرو پولیس کے ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق کے قافلے پر دہشت گردوں کے خود کش حملے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
دہشت گرد خود کش دھماکوں کے ذریعے ملک کی سا لمیت اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
شہید پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے تعزیت ،پولیس ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق اور دیگر زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا 
کراچی ۔۔۔11جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پشاور کے علاقے حیات آبا د میں فرنٹئیر ریزرو پولیس کے ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق کے قافلے پر دہشت گردوں کے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور خود کش دھماکہ کے نتیجے میں د و پولیس اہلکاروں کے شہید اور دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرد خود کش دھماکوں کے ذریعے ملک کی سا لمیت اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے خود کش بم دھماکہ میں پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کے شہید ہونے پر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور زخمی ہونے والے پولیس کے ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق اور دیگر افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاکی ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ پشاور حیات آباد میں خود کش دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

1/11/2025 5:08:49 AM