ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور اور اے پی ایم ایس او کے چیئرمین و مرکزی کابینہ کے اراکین کا جناح گراؤنڈ عزیز آباد کا دورہ
جناح گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع کی تیاریوں کا جائز ہ لیا
کراچی ۔۔۔10، جون 2015ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور نے بدھ کی شب جناح گراؤنڈ عزیز آباد کا دورہ کیا اور اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے چیئرمین و مرکزی کابینہ کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے یوم تاسیس کے اجتماع کے انتظامات میں مصروف کارکنان سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر انہوں نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں یوم تاسیس کے اجتماع کیلئے اسٹیج کی جگہ کا تعین کیا اور جناح گراؤنڈ میں انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آنے والے افراد کو اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی دلی مبارکباد پیش کی ۔
English