Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسپیشل افراد کا ملازمتوں میں کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کردیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اسپیشل افراد ملازمتوں سے محروم ہیں ، ڈاکٹر فاروق ستار


اسپیشل افراد کا ملازمتوں میں کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کردیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اسپیشل افراد ملازمتوں سے محروم ہیں ، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 6/10/2015
اسپیشل افراد کا ملازمتوں میں کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کردیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اسپیشل افراد ملازمتوں سے محروم ہیں ، ڈاکٹر فاروق ستار 
پنجاب کے اسپیشل افراد نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا اور دھرنا بھی دیا ہے جبکہ یہی صورتحال سندھ کی سطح پر بھی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار 
ڈیلی ویجز پر جو افراد کام کررہے ہیں ان کو مستقبل کیاجائے، ڈاکٹر فاروق ستار 
اسپیشل افراد کی فلاح وبہبود کیلئے بار بار کی یقین دہانی کے باوجود عملدرآمد نہ ہونا قابل تشویش ہے، ڈاکٹر فاروق ستار 
ایم کیوایم اسپیشل افراد کے حوالے سے حکومتی دہرے معیار کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس پر ہر سطح پر صدائے احتجاج بلند کرے گی، ڈاکٹر فاروق ستار 
ایم کیوایم شعبہ پی ڈبلیو ونگ کے اجلاس سے خطاب ، اجلاس میں شعبہ پی ڈبلیو ونگ کے انچارج عدنان سرور اور اراکین کی شرکت 
کراچی ۔۔۔10، جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اسپیشل افراد کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیاجائے ، پنجاب کے اسپیشل افراد نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا اور دھرنا بھی دیا ہے جبکہ یہی صورتحال سندھ کی سطح پر بھی ہے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز ایم کیوایم شعبہ پی ڈبلو ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر شعبہ پی ڈبلیو ونگ کے انچارج عدنان سرور اور اراکین بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومتی سطح پر اسپیشل افراد کے حوالے سے گفت و شنید ضرور ہوتی ہے لیکن عملی اقدامات سے گریز کیاجاتا ہے ، اسپیشل افراد کا ملازمتوں میں کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کردیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اسپیشل افراد ملازمتوں سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈیلی ویجز پر جو افراد کام کررہے ہیں ان کو مستقبل کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اسپیشل افراد کے حوالے سے حکومتی دہرے معیار کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس پر ہر سطح پر صدائے احتجاج بلند کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ اسپیشل افراد کی فلاح وبہبود کیلئے بار بار کی یقین دہانی کے باوجود عملدرآمد نہ ہونا قابل تشویش ہے لیکن امید ہے کہ حکومتی سطح پر اس اہم مسئلے پر ہنگامی بنیادوں پر مثبت فیصلے اور اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معذور افراد کے کوٹے پر فی الفور عمل درآمد کیاجائے تاکہ ان افراد میں موجود احساس محرومی کو دور کیاجاسکے ۔
English


1/11/2025 5:03:55 AM