Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جئے سندھ قومی محاذ کے تین رکن وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات


جئے سندھ قومی محاذ کے تین رکن وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات
 Posted on: 6/9/2015 1
جئے سندھ قومی محاذ کے تین رکن وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات 
وفد کے ارکان نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو جسقم کے مرحوم چیئرمین عبدالواحد آریسر کے چہلم کے موقع پر شرکت کی دعوت دی 
وفد کے ارکان نے سندھ کے ہاریوں اورغریب و محکوم عوام کیلئے آواز ٹھانے پر ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے دیہی اور شہری تفریق کو مٹانے کیلئے عبدالواحد آریسر کی خدمات کو سراہا 
کراچی:۔۔9؍ جون 2015ء 
جئے سندھ قومی محاذکے تین رکنی وفد نے مرکزی فنانس سیکریٹری محمد اشرف بہلم کی سربراہی میں منگل کے روز خورشید بیگم سکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اراکین عارف خان ایڈوکیٹ ، عظیم فاروقی اور شبیر احمد قائم خانی سے ملاقات کی ۔ وفد میں جسقم کے مرکزی لیبر انچارج شوکت سانبھل اور محمد جمن حمایتی بھی موجود تھے ۔ وفد کے ارکان نے رابطہ کمیٹی کو13؍ جون 2015کو جسقم کے مرحوم چیئرمین عبدالواحد آریسرکے چہلم کے موقع ہونے والے تعزیتی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد کے راکان کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ آمد پر ان کا خیر مقدم کیا اور دیہی اور شہری تفریق مٹانے کیلئے جسقم کے مرحوم چیئرمین عبدالواحد آریسر کی خدمات کو سراہا ۔ جسقمم کے وفد کے ارکان نے سندھ کے غریب ہاریوں اور غریب و محکوم عوام کیلئے آواز اٹھانے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا ۔وفد کے ارکان نے اراکین رابطہ کمیٹی کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے شہری اور دیہی عوام اگر متحد ہوجائیں تو سندھ کی ترقی کو کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے وفد کو خورشید بیگم سیکریٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہا اور عبدالواحد آریسر کے چہلم کے موقع پر ہونے والے تعزیتی اجتماع میں ایم کیو ایم کی شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔

1/11/2025 4:45:32 AM