جاپان کے ڈپٹی قونصل جنرل جناب یاسوہارو کانذیر حسین اسپتال اور عباسی شہید اسپتال میں قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے بلڈ بینک کا دورہ
ڈاکٹر نصرت شوکت کا ڈپٹی قونصل جنرل کو جناب الطاف حسین کی جانب سے شکریہ اداکیا
کراچی ۔۔۔8، جون 2015ء
جاپان کے ڈپٹی قونصل جنرل MR.YASUHARU SHINTO نے کراچی میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے والد کے نام سے منسوب نذیر حسین میڈیکل کمپلیکس اور عباسی شہیداسپتال میں قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے بلڈ بینک کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور چیف ٹرسٹی کے کے ایف ڈاکٹر نصرت شوکت،ڈپٹی چیف ٹرسٹی احمد علی،فیصل صابر، نذیر حسین اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم اورکنسلٹنٹ ڈاکٹر شاہد بھی موجود تھے۔ ڈپٹی قونصل جنرل MR,YASUHARU SHINTO نے کے کے ایف بلڈ بینک میں موجودتمام طبی آلات کے معیار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر نصرت شوکت نے جاپان کے ڈپٹی قونصل جنرل MR.YASUHARU SHINTO کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدیدکہا اور شکریہ اداکیا۔
English