Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ، حق پرست سینیٹر و صدر ایم کیو ایم پنجاب میاں عتیق


ایم کیو ایم پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ، حق پرست سینیٹر و صدر ایم کیو ایم پنجاب میاں عتیق
 Posted on: 6/7/2015 1
ایم کیو ایم پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ، حق پرست سینیٹر و صدر ایم کیو ایم پنجاب میاں عتیق
ایم کیو ایم کے کارکنان قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پنجاب کے کونے کونے میں پہنچائیں، میاں عتیق
کے کے ایف کے تحت ضلع جھنگ میں خواتین اور بچیوں کیلئے دو سلائی سینٹر کا افتتاح ، غریب و متوسط طبقے کے لوگوں کیلئے
ایم کیوایم کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ سلائی سینٹر کے افتتاح کے موقع پر حق پرست سینیٹر میاں عتیق کی گفتگو
حق پرست سینیٹر میاں عتیق نے ضلع جھنگ کے علاقے پولیس لائن میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت فری دو سلائی سینٹر کا افتتاح کیا
جھنگ:۔07؍ جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست سینیٹر میاں عتیق نے گزشتہ روز ضلع جھنگ علاقے پولیس لائن میں میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت غریب خواتین اور بچیوں کی سلائی اور کڑہائی اور دیگرکام میں مہاریت کیلئے دو فری سلائی سینٹر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم کیو ایم اپر پنجاب کے صدر راجہ اعجاز ، نائب صدر اپر پنجاب و دیگر ذمہ داران نے بھی موجود تھے ۔ سلائی سینٹر اور مائی ہیر کیمپ کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے حق پرست سینیٹر میاں عتیق نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک ے غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کو ملک کے غریب عوام کی خدمت کرنے سے روک کیلئے ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب کے ہر ضلع ، تحصیل اور ہر یونین کونسل سے اپنا حق پرست نامزد امیدوار نامزد کریگی پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ہر کارکنان پنجاب کے کونے کونے تک پہنچائیں ۔ بعد ازاں حق پرست سینٹر میاں عتیق نے ایم کیو ایم اپر پنجاب کے ذمہ داران کے ہمراہ ضلع جھنگ کی تحصیل شورکوٹ ، تحصیل اٹھاہرہ ہزاری اور تحصیل احمد پور سیال کا دورہ کیا اور ایم کیو ایم کے کارکنان کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا۔
English

1/11/2025 5:05:31 AM