کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننے کی لازمی پابندی کاخیرمقدم کرتے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ملک بھر کا غریب ومتوسط طبقہ سفر کیلئے موٹرسائیکل استعمال کرتا ہے ،رابطہ کمیٹی
ہیلمٹ پہننے کو لازمی قراردینے کیقانون کا اطلاق کراچی کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں کیاجائے، رابطہ کمیٹی
وزیراعظم، ہیلمٹ پہننے کی پابندی کا بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس کراکر اسے قانون کی شکل دیں،رابطہ کمیٹی
تاکہ یہ قانون پورے ملک میں نافذ کیاجاسکے اور موٹرسائیکل استعمال کرنے والا لازمی ہیلمٹ خریدنے کاپابند ہوسکے، رابطہ کمیٹی
شہریوں کی سہولت کیلئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کی مہلت میں 10 سے 15 روز کااضافہ کیاجائے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔7، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت کی جانب سے کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننے کی لازمی پابندی کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم، موٹرسائیکل سوارشہریوں کے تحفظ کیلئے ہیلمٹ پہننے کی لازمی پابندی کے قانون کی حمایت کرتی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ موٹرسائیکل کے حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں کی شرح سب سے زیادہ ہے اور ملک بھر کا غریب ومتوسط طبقہ سفر کیلئے موٹرسائیکل استعمال کرتا ہے ، موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننے کو لازمی قراردینا بلاشبہ حکومت کاایک احسن قدم ہے اور قانون کی پابندی سے ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایاجاسکتا ہے اس لئے یہ ضروری ہے کہ اس قانون کا اطلاق کراچی کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں کیاجائے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کوچاہیے کہ وہ موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کا بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس کراکر اسے قانون کی شکل دیں تاکہ یہ قانون پورے ملک میں نافذ کیاجاسکے اور موٹرسائیکل استعمال کرنے والا لازمی ہیلمٹ خریدنے کاپابند ہوسکے۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کی طرح موٹرسائیکل سواروں پر ہیلمٹ پہننے کی پابندی صوبے کے دیگر شہروں میں بھی عائد کی جائے اور شہریوں کی سہولت کیلئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کی مہلت میں 10 سے 15 روز کااضافہ کیاجائے ۔
English