کوئٹہ کے باچاخان چوک پر فائرنگ کے واقعہ پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کااظہار مذمت
شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، الطاف حسین
بلوچستان میں بے گناہ شہریوں کے قتل کے مسلسل واقعات پر حکومت کی خاموشی ناقابل فہم ہے، الطاف حسین
جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے اظہارافسوس
لندن ۔۔۔7، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ کے باچاخان چوک پر فائرنگ کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں ہزارہ برادری کے متعددافرادکے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور صوبہ بلوچستان میں بے گناہ شہریوں کے قتل کے مسلسل واقعات پر حکومت کی خاموشی ناقابل فہم ہے۔جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افرادکو اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔
English