سما ء نیوز ٹیلی ویژن( کراچی) کے کیمرہ مین سکندر بخت کے انتقال پر ایم کیو ایم شعبہ اطلا عات کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔7جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ اطلا عات نے سماء نیوز ٹیلی ویژن (کراچی) کے کیمرہ مین سکند ربخت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں شعبہ اطلا عات نے مر حوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور انکے سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔
English