سندھ کے ممتاز صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 763ویں عرس کے موقع پر متعدد زائرین کے جاں بحق ہونے پر ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع زائرین کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں ،حکومت سندھ سے مطالبہ
لندن:۔۔07؍ جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین سیہون میں سندھ کے ممتاز صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 763ویں عرس کے موقع پر گرمی اور حبس کے نتیجے میں متعددزائرین کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے 763ویں عرس کی تقریبات کے موقع پرزائرین کے جاں بحق ہونے والے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)
دریں اثناء جناب الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سندھ کے ممتاز صوفی بزرگ حضرت لعل شہبازز قلند کے عرس کے موقع پر متعدد زائرین کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے اور عرس کے موقع پر خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثہ کے نتیجے قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے ۔
English
وڈیو