ایم کیوایم لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 197 کے سینئر کارکن جاوید خان کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تعزیت
جاوید خان کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی عمر 53 سال تھی
لندن ۔۔۔ 6 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لائنزایریاسیکٹریونٹ 197کے سینئرکارکن جاوید خان کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جاوید خان کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی عمر53سال تھی۔ انہوں نے بیوہ اوردوبچیاں سوگوارچھوڑی ہیں۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے جاویداحمدخان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاویداحمدخان مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے۔