پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیئے آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے مگر حکمران عوا م پر ضرب غصب لگا رہے ہیں۔عبد الحسیب
حق پرست عوام کی جدو جہد خاموش اور پرامن انقلاب پر مبنی ہے مگر حکمرانوں نے اپنی روش نہیں بدلی تو یہ انقلاب خونی انقلاب میں تبدیل نہ ہو جائے۔عبد الحسیب
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدو جہد اگر اپنی زندگی اور خاندان کی ترقی کے لیئے ہوتیں تو وہ بہت پہلے ہی حاصل کر چکے ہوتے مگر انکی جدوجہد ملک میں رائج فرسودہ نظام اور عوامی مسائل کے خاتمے پر مبنی ہے۔عظیم فاروقی
حیدرآباد کے عوام ٹیکس ادا کر تی ہے تو حکمرانوں کا بھی فرض ہے کہ وہ عوام کو انکے بنیادی مسائل حل کریں اور انہیں پانی ، بجلی ، گیس، صحت و صفائی اور تعلیم فراہم کریں،عظیم فاروقی
سندھ کے تعصب پرست حکمرانوں نے اپنے متعصبانہ رویہ کو تبدیل نہ کیا تو ایوانوں اور سڑکوں پر دم مست قلندر ہوگا ۔عبدالرشید بھیاء
حکمرانوں حیدرآباد کی عوام کو بنیاد ی سہولیات سے محروم مت کرو کیونکہ اس شہر کی عوام نے اگر تمہارا احتساب شروع کر دیا تو تمہارا انجام عبرت ناک ہوگا۔عائشہ آفتاب
سندھ دھرتی اولیاء کی سرزمین ہے اس دھرتی کی عوام کو پیاسا ما را جا رہاہے جو قابل مذمت ہے۔رعنا انصار
حیدرآباد شہر کو حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں سزا دینے کی سوچ رکھنے والے یاد رکھیں کہ سانحہ 30ستمبر ، سانحہ 26,27مئی اور سانحہ پکا قلعہ کا سامنا کیا مگر باطل قوتوں کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا۔سید وسیم حسین
حکومت سندھ حیدرآباد سمیت سندھ کے تمام شہری علاقوں سے اپنا متعصبانہ رویہ تبدیل کرے اور حیدرآباد شہر کی ترقی و تعمیر کے لیئے 05ارب کا پیکج دے۔زبیر احمد خان
جب ووٹ کی طاقت کو تسلیم نہیں کروگے تو حق پرست عوام روڈ کی طاقت سے اپنا حق حاصل کریگی۔دلاور قریشی
حیدرآباد شہر سے چلنے والی تحریکوں نے ہمیشہ انقلاب برپا ہ کیا ہے اور آج کا یہ احتجاج عوامی تحریک کا آغاز ہے جو باطل حکمرانوں کے خاتمے پر تھمے گا ۔صابر حسین قائم خانی
حیدرآباد شہر سندھ کا دوسرا برا شہر ہے اسے تعصب کی بھینٹ چٹرھایا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔راشد خلجی
حیدرآباد میں کوہ نور چوک پر عوامی مسائل اور شہر میں پانی ، بجلی ، اور صحت و صفائی کے فقدان پر ہونے والے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب
حیدرآباد۔۔۔05،جون،2015 ء
پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیئے آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے مگر حکمران عوا م پر ضرب غصب لگا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے حیدرآباد میں کوہ نور چوک پر عوامی مسائل اور شہر میں پانی ، بجلی ، اور صحت و صفائی کے فقدان پر ہونے والے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔احتجاجی مظاہرہ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عظیم فاروقی ، ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی واراکین رشیدبھیا ، سید خورشید علی ، رعنا انصار ، عائشہ آفتاب ، ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی حیدرآباد سید وسیم حسین ، راشد خلجی ، دلاور قریشی ، زبیر احمد ، صابر حسین قائمخانی ، ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان اور حیدرآباد کی حق پرست عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے حکمران تھر کو کراچی بنائیں گے مگر ان کرپٹ حکمرانوں نے حیدرآباد شہر کو تھر بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حق پرست نمائندوں نے ہر سطح پر عوامی مسائل کو اجاگر کیا اور ملک کے ایوانوں میں آواز بلند کی اگر حق پرست نمائندوں کی آواز نہیں سنی گئی تو حکمرانوں کا فیصلہ عوامی عدالت میں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حق پرست عوام کی جدو جہد خاموش اور پرامن انقلاب پر مبنی ہے مگر حکمرانوں نے اپنی روش نہیں بدلی تو یہ انقلاب خونی انقلاب میں تبدیل نہ ہو جائے پھر کوئی تخت و تاج باقی نہیں رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک اور عوام کو الگ کر نے کی سازشیں کی گئیں کبھی سانحہ پکا قلعہ اور کبھی 1992کا ریاستی آپریشن کا نشانہ بنا یا گیا مگر حیدرآباد کی عوام کل بھی جناب قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ تھی اور آج بھی انکے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پانی ہے تو صرف حکمرانوں کے محلوں میں ہے بجلی ہے تو انکے محلوں میں ہے اور عوام کے گھر مسائل کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں اور حیدرآباد شہر کو پانی ، بجلی ، اور صحت و صفائی کی تمام بنیادی ضروریات فراہم کریں۔احتجاجی مظاہرے سے ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن عظیم فاروقی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کی جدوجہد سے خائف قوتیں ایم کیوا یم کے قیام سے ہی اسکے خلاف سازشوں کے جال بن رہی ہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدو جہد اگر اپنی زندگی اور خاندان کی ترقی کے لیئے ہوتیں تو وہ بہت پہلے ہی حاصل کر چکے ہوتے مگر انکی جدوجہد ملک میں رائج فرسودہ نظام اور عوامی مسائل کے خاتمے پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں کنٹونمنٹ الیکشن میں ایم کیو ایم پہلے نمبر پر آئی جو عوامی خدمت اور مقبولیت کی واضح مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی مقبولیت قائد تحریک کی سچائی پر مبنی جدو جہد کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام ٹیکس ادا کر تی ہے تو حکمرانوں کا بھی فرض ہے کہ وہ عوام کو انکے بنیادی مسائل حل کریں اور انہیں پانی ، بجلی ، گیس، صحت و صفائی اور تعلیم فراہم کریں۔احتجاجی مظاہرے سے سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن عبدالرشید بھیا نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سندھ کے تعصب پرست حکمرانوں نے اپنے متعصبانہ رویہ کو تبدیل نہ کیا تو ایوانوں اور سڑکوں پر دم مست قلندر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پانی ، بجلی جیسی بنیادی ضروریات فراہم نہ کرنے والوں کو حکمرانی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔احتجامی مظاہرے سے سندھ تنظیمی کمیٹی کی رکن و ایم پی اے عائشہ آفتاب نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکمرانوں حیدرآباد کی عوام کو بنیاد ی سہولیات سے محروم مت کرو کیونکہ اس شہر کی عوام نے اگر تمہارا احتساب شروع کر دیا تو تمہارا انجام عبرت ناک ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شہر ہے اور اس شہر کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھنے والوں احتساب کرنا حق پرست عوام اچھی طرح جانتی ہے۔احتجامی مظاہرے سے سندھ تنظیمی کمیٹی کی رکن و ایم پی اے رعنا انصار نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میٹرو بس چلانے والے ہمارے علاقوں میں پانی ، بجلی ، اور صحت و صفائی کی بنیادی ضروریات تو فراہم کردیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی اولیاء کی سرزمین ہے اس دھرتی کی عوام کو پیاسا ما را جا رہاہے جو قابل مذمت ہے۔احتجاجی مظاہرے سے ایم کیوا یم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے حیدرآباد شہر سے جینے کا حق چھین لیا ہے اس شہر میں پانی ، بجلی نہیں ہے اگرکوئی چیز ہے تو وہ لا قانونیت ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک کی امن پسند ی اور صبر و برداشت کی تعلیمات میں حق پرست عوام کو باندھا ہوا ہے اگر انکے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو طوفان برپا ہوگا جو ملک پر قابض حکمرانوں کے خاتمے پر مبنی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین عوام کے دلوں پر حکمرانی کر تے ہیں اور دلوں پر حکمرانی کرنے والوں کو سازشوں کے ذریعے جد ا نہیں کیا جاسکتا ۔احتجاجی مظاہرے سے حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ حیدرآباد شہر کو حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں سزا دینے کی سوچ رکھنے والے یاد رکھیں کہ سانحہ 30ستمبر ، سانحہ 26,27مئی اور سانحہ پکا قلعہ کا سامنا کیا مگر باطل قوتوں کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں سائیں تو سائیں ہیں مگر انکے تمام سائیں وزراء بھی سائیں بنے بیٹھیں ہیں جنہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان ناچ گانے کی محفلوں کو نشر کر تا ہے مگر عوام مسائل اور انکے ذمہ داران کو بھی عیاں کرے کیونکہ یہ اسکی ذمہ داری ہے۔احتجاجی مظاہرے سے رکن صوبائی اسمبلی زبیر احمد نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سندھ دھرتی کو اپنی جاگیر کہنے والوں نے سندھ کی عوام کو پانی کی بو ند بوند سے ترسا دیا ہے انہوں نے اپنے طرز عمل سے یہ ثابت کر دیا کہ وہ جاگیردار ہیں انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ حیدرآباد سمیت سندھ کے تمام شہری علاقوں سے اپنا متعصبانہ رویہ تبدیل کرے اور حیدرآباد شہر کی ترقی و تعمیر کے لیئے 05ارب کا پیکج دے۔احتجاجی مظاہرے سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی دلاور قریشی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جب ووٹ کی طاقت کو تسلیم نہیں کروگے تو حق پرست عوام روڈ کی طاقت سے اپنا حق حاصل کریگی۔انہوں نے کہا کہ یہ احتجاجی مظاہرہ اور معرکہ ان باطل قوتوں کے ساتھ ہے جو سندھ کے شہری علاقوں کو کربلا بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حق پرست عوام نے جب صبر کا دامن چھوڑا تو حکمرانوں کی بنیادیں ہل جائینگی۔احتجاجی مظاہرے سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی صابر حسین قائمخانی نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ حیدرآباد شہر سے چلنے والی تحریکوں نے ہمیشہ انقلاب برپا ہ کیا ہے اور آج کا یہ احتجاج عوامی تحریک کا آغاز ہے جو باطل حکمرانوں کے خاتمے پر تھمے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم زندہ لوگ ہیں جو اپنے حق کے لیئے ہر سطح پر احتجاج کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے حیدرآباد کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جو حق پرست قیادت کسی صورت برداشت نہیں کر سکتی اس لیئے حکمران حیدرآباد شہر سے لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کریں۔ احتجاجی مظاہرے سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حیدرآباد شہر سندھ کا دوسرا برا شہر ہے اسے تعصب کی بھینٹ چٹرھایا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآبا د شہر میں نہ پانی ہے نہ بجلی اور اس شہر کو کھنڈرا ت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حق پرست عوام اپنے بنیادی حق کے لیئے سڑکوں پر آئے ہیں اگر حکمرانوں نے حیدرآباد شہریوں کے مسائل حل نہ کیئے تو عوام ان کے محاسبہ کرنے میں حق بجانب ہونگے۔