ایکسپریس نیوز ٹیلی ویژن کراچی کے بیورو چیف فیصل حسین سے والدہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے،رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔5جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایکسپریس نیوز ٹیلی ویژن کراچی کے بیورو چیف فیصل حسین کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے فیصل حسین سمیت مرحومہ کے تمام لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوا ر رحمت میں جگہ اور کروٹ کروٹ جنت الفردوس نصیب فرمائے اور انکے سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔
English