Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بھرپور اورکامیاب پرامن یوم سوگ پر کراچی سمیت سندھ بھرکے تاجروں، دکانداروں، ٹرانسپورٹرزاورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام سے الطاف حسین کا اظہارتشکر


بھرپور اورکامیاب پرامن یوم سوگ پر کراچی سمیت سندھ بھرکے تاجروں، دکانداروں، ٹرانسپورٹرزاورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام سے الطاف حسین کا اظہارتشکر
 Posted on: 6/4/2015 1
بھرپور اورکامیاب پرامن یوم سوگ پر کراچی سمیت سندھ بھرکے تاجروں، دکانداروں، ٹرانسپورٹرزاورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام سے الطاف حسین کا اظہارتشکر
عوام نے یوم سوگ کوجس بھرپورطریقے سے کامیاب بنایاہے اس پر نہ صرف میں بلکہ ایم کیوایم کی پوری قیادت اورایک ایک کارکن تمام دکانداروں،ٹرانسپورٹرز،چھوٹے بڑے تاجروں، اسکولوں کے مالکان اور عوام کا دل کی گہرائیوں سے جتنا شکریہ اداکرے وہ کم ہے
ایم کیوایم کی اپیل پر عوام نے جس بھرپوراندازمیں پرامن یوم سوگ منایاہے وہ حکمرانوں کے لئے ایک کھلاپیغا م ہے
عوام ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، انہیں لاپتہ کرنے اورریاستی مظالم کے دیگرہتھکنڈوں کے خلاف سراپااحتجاج ہیں
یہ ظلم بندکیاجائے ،ایم کیوایم کی حقیقت اوراس کے وجودکوتسلیم کیاجائے اوراسے ریاستی طاقت سے کچلنے کی پالیسی ترک کی جائے 
وسیم دہلوی کے ماورائے عدالت قتل اورعامرخان پر دہشت گردی کاجھوٹامقدمہ قائم کرنے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کرنے پر پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان ، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے کارکنوں کوبھی الطاف حسین کازبردست خراج تحسین
لندن ۔۔۔ 4 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکن وسیم دہلوی کی سرکاری حراست میں تشددکے نتیجے میں ماورائے عدالت قتل اورایم کیو ایم کے رہنماعامرخان کے خلاف دہشت گردی کاجھوٹامقدمہ قائم کرنے کے خلاف ایم کیوایم کی اپیل پر منائے جانیوالے پرامن یوم سوگ کو بھرپور اندازمیں کامیاب بنانے پر کراچی سمیت سندھ بھرکے تاجروں، دکانداروں، ٹرانسپورٹرزاورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام سے دلی تشکر کا اظہارکیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج کراچی سمیت سندھ بھرکے شہریوں نے ایم کیوایم کی اپیل پرلبیک کہتے ہوئے اپنا کاروبار بند رکھ کر پرامن یوم سوگ کوجس بھرپورطریقے سے کامیاب بنایاہے اس پر نہ صرف میں بلکہ ایم کیوایم کی پوری قیادت اورایک ایک کارکن تمام دکانداروں،ٹرانسپورٹرز،چھوٹے بڑے تاجروں ، مارکیٹ ا یسوسی ایشنز، تاجرتنظیموں، ٹرانسپورٹ تنظیموں، اسکولوں کے مالکان اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراداورتمام عوام کا دل کی گہرائیوں سے جتنا شکریہ اداکرے وہ کم ہے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی اپیل پر عوام نے آج جس بھرپوراندازمیں پرامن یوم سوگ منایاہے وہ حکمرانوں کے لئے ایک کھلاپیغا م ہے کہ سندھ بھرکے عوام ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، انہیں گرفتارکرکے لاپتہ کئے جانے اورریاستی مظالم کے دیگرہتھکنڈوں کے خلاف سراپااحتجاج ہیں لہٰذا یہ ظلم بندکیاجائے اورایم کیوایم کی حقیقت اوراس کے وجودکوتسلیم کیاجائے اوراسے ریاستی طاقت سے کچلنے کی پالیسی ترک کی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے وسیم دہلوی کے ماورائے عدالت قتل اورعامرخان پر دہشت گردی کاجھوٹامقدمہ قائم کرنے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کرنے پر پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان ، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے کارکنوں کوبھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
English

1/11/2025 4:50:23 AM