حق پرست رکن آزاد کشمیراسمبلی طاہر کھوکھر کا آزاد کشمیر پریس کلب کے باہر احتجاج میں بیٹھے کشمیری مہاجرین سے اظہار یکجہتی
مظفر آباد ۔۔۔4جون2015ء
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں حق پرست رکن طاہر کھوکھر نے مظفر آباد آزاد کشمیر پریس کلب کے باہر احتجاج میں بیٹھے مہاجرین کے ساتھ جناب الطاف حسین کی جانب سے اظہا یکجہتی کیلئے دھرنے میں شرکت کی اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہاکہ حق پرست اراکین آزاد کشمیر اسمبلی گزشتہ کافی عرصے سے حکومت سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ 89ء میں مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر ہجرت کرکے آنیوالے کشمیری مہاجرین کے مسائل کو حل کرے لیکن حکومت نے مہاجرین کے مسائل حل نہیں کئے جس کے سبب آج وہ اپنے حق کیلئے سڑکوں پر آئے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری مہاجرین کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کرکے انکے حقوق فراہم کرے۔اس موقع پر کشمیری مہاجرین نے ایم کیو ایم کے وفد کی آمد پر جناب الطاف حسین سے اظہار تشکرکیا۔