عوام تجارتی ، کاروباوری اور دیگر سرگرمیاں شروع کردیں اور ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لے آئیں ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
سلمان دہلوی شہید کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بھر پور طریقے سے دو روزہ یوم سوگ منانے پر تاجروں ، صنعتکاروں ، دکانداروں، ٹرانسپورٹرز حضرات اور عوام سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تشکر
عوام نے ایم کیوایم کی اپیل پر یوم سوگ مناکر ایم کیوایم سے دلی یکجہتی کااظہار کیا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ایم کیوایم کے کارکنان کے دوبارہ سے ماورائے عدالت قتل ، ان کی گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کئے جانے کے ظالمانہ ،غیر قانونی ، غیر جمہوری اور غیر سیاسی عمل کوعوام نے پرامن سوگ منا کر مسترد کردیا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔4، جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 117کے کارکن سلمان دہلوی شہید کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بھر پور طریقے سے دو روزہ یوم سوگ منانے پر تاجروں ،صنعتکاروں ،دکانداروں ، ٹرانسپورٹرز اور عوام سے دلی تشکر کااظہار کیا ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تجارتی ،کاروباری اور دیگر سرگرمیاں شروع کردیں اور ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لے آئیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سلمان دہلوی شہید کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف تاجروں ، صنعتکاروں ، دکاندروں ٹرانسپورٹروں اور عوام نے جس طرح سے ایم کیوایم کی پر اپیل پر یوم سوگ منا یا اوراپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کراکے ایم کیوایم سے دلی یکجہتی کااظہار کیا وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے ایم کیوایم کے کارکنان کے دوبارہ سے ماورائے عدالت قتل ، ان کی گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کئے جانے کے ظالمانہ ،غیر قانونی ، غیر جمہوری اور غیر سیاسی عمل کو مسترد کردیا ہے ۔