کوئٹہ خضدار میں سیلابی ریلے میں ڈوب کر متعدد افراد کی ہلاکت پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔4، جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ خضدار میں سیلابی ریلے میں ڈوب کر متعدد افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شدید سیلابی ریلے کے باعث متعدد افراد بہہ گئے تھے جن میں کئی افراد کی اب تک ڈوب کر ہلاکتیں ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے سیلابی ریلے کے سبب جانی ومالی نقصانات پردلی رنج و غم کااظہار کیا اور سیلابی ریلے میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہو ئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنان دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈوب کر ہلاک ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔ (آمین)