89ء میں آزادکشمیرہجرت کرکے آنے والے مہاجرین کے الاؤنس میں دوگنااضافہ کیا جائے اوران کے لئے مختص تعلیم اورملازمتوں میں6فیصدکوٹے پرمکمل عمل درآمدکیاجائے،سلیم بٹ
آزادکشمیر۔۔۔3، جون 2015ء
حق پرست رکن آزادکشمیرقانون سازاسمبلی سلیم بٹ نے آزادکشمیرحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ 89ء میںآزادکشمیرہجرت کرکے آنے والے مہاجرین کے الاؤنس میں دوگنااضافہ کیا جائے اوران کے لئے مختص تعلیم اورملازمتوں میں 6فیصدکوٹے پرمکمل عمل درآمدکیاجائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 1989ء میں مقبوضہ کشمیرسے آزادکشمیرمیں ہجرت کرکے آنے والے مہاجرین اپنے جائزمطالبات کے لئے احتجاج پرمجبورہیں اوران میں شدیدمایوسی اوربے چینی پائی جارہی ہے جبکہ آزادکشمیرحکومت مہاجرین کے جائز مطالبات پورے کرنے کے بجائے مسلسل ہٹ دھرمی کامظاہرہ کررہی ہے،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ 1989ء میںآزادکشمیرہجرت کرکے آنے والے مہاجرین کے لئے1500روپے الاؤنس مقرر کیا گیا تھا جوگزشتہ کئی سال گزرنے کے باوجود تاحال وہی دیا جارہا ہے جبکہ اس وقت ملک میں مہنگائی میں ہوشرباء اضافہ ہوچکا ہے ۔آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے الاؤنس میں اضافے کے واضح اعلانات اورتعلیم اورملازمتوں میں مختص کوٹے پرعمل کرنے کی یقین دہانیوں کے باوجودمہاجرین کوتاحال ان کے جائز حقوق سے محروم رکھاجارہاہے ۔سلیم بٹ نے مطالبہ کیاکہ مہاجرین کے الاؤنس میں اعلان کے مطابق دوگنااضافہ کیاجائے اورانہیں تعلیم اورروزگارکے مواقعوں میں کوٹے کے مطابق حصہ دیاجائے۔