Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محمد وسیم کی دوران حراست تشدد کے باعث ہلاکت پر ایم کیوایم کا دورہ روز پرامن یوم سوگ کا اعلان ۔عوام 3اور 4جون کو پرامن یوم سوگ منا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔ٹرانسپورٹرز اور کاروباری حضرات اپنی سرگرمیاں بند رکھیں ۔اعلامیہ ایم کیوایم


پولیس کی حراست میں کارکن وسیم دہلوی کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم کیجانب سے دوروزہ پرامن سوگ کااعلان
 Posted on: 6/3/2015 1
پولیس کی حراست میں کارکن وسیم دہلوی کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم کیجانب سے دوروزہ پرامن سوگ کااعلان 
ٹرانسپورٹرز ،دکانداروں،اسکولوں اورتمام شہریوں سے کاروبار، دکانیں ، اسکول ، کالج اورٹرانسپورٹ بند رکھیں ۔رابطہ کمیٹی کی اپیل
وسیم دہلوی اورانکے دو بھائیوں نعیم دہلودی اورعادل دہلوی کودوروزقبل سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے بلدیہ ٹاؤن سے ان کی گھرسے گرفتارکیاتھا
دوروز تک سرکاری حراست میں وسیم دہلوی پر ناقابل بیان حدتک تشدد کیا گیا جسکے نتیجے میں وہ آج شہید ہوگئے
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کادوروزہ سوگ کے فیصلے کی توثیق ،وسیم دہلوی شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہا ر 


کراچی ۔۔۔2، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پولیس کی حراست میں وحشیانہ تشدد کے دوران ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن یونٹ 117 کے کارکن وسیم دہلوی کے ماورائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس ظلم کے خلاف دوروزہ پرامن سوگ کااعلان کیاہے۔ ایم کیوایم کے کارکن وسیم دہلوی اورانکے دو بھائیوں نعیم دہلودی اورعادل دہلوی کودوروزقبل سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے بلدیہ ٹاؤن سے ان کے گھر سے گرفتارکیاتھا ۔ گرفتاری کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ ہونے کے باوجود کوئی بھی یہ بتانے کے لئے تیارنہ تھاکہ گرفتارشدگان کو کہاں زیرحراست رکھا گیا ہے ۔ دوروز تک حراست میں وسیم دہلوی پر ناقابل بیان حدتک تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میںآج وسیم دہلوی پولیس کی کسٹڈی میں شہید ہوگئے۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وسیم دہلوی کی دوران حراست تشدد کے نتیجے میں ماورائے عدالت قتل کے واقعہ کی شدیدمذمت کر تے ہوئے اس ظلم کے خلاف آج اورکل یعنی بروز بدھ اورجمعرات کو ہنگامی بنیادوں پر دوروزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے ٹرانسپورٹرز ،دکانداروں،اسکولوں اورتمام شہریوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ ماورائے عدالت قتل کے ظالمانہ سلسلے کے دوبارہ آغاز کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے اپناکاروبار، دکانیں ، اسکول ، کالج اورٹرانسپورٹ بند رکھیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پوسٹ مارٹم سے بھی ثابت ہوگیا ہے کہ وسیم دہلوی کی ہلاکت حراست کے دوران تھرڈ ڈگری ٹارچر کے نتیجے میں واقعہ ہوئی ہے لہٰذا ظلم کرنے والے پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے ماورائے عدالت قتل کے خلاف واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے یوم سوگ کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ جناب الطاف حسین نے وسیم دہلوی شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہا رکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ وسیم دہلوی شہید کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اوران کے سوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔
English
وڈیو

12/22/2024 10:29:14 AM