Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصدکے حصول کے لئے عوام کوباہم دست و گریباں کر نا چاہتے ہیں تاکہ بلوچستان کے غریب عوام ان دہشت گرد عناصر کے خلاف متحد نہ ہو سکیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصدکے حصول کے لئے عوام کوباہم دست و گریباں کر نا چاہتے ہیں تاکہ بلوچستان کے غریب عوام ان دہشت گرد عناصر کے خلاف متحد نہ ہو سکیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 6/2/2015 1
دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصدکے حصول کے لئے عوام کوباہم دست و گریباں کر نا چاہتے ہیں تاکہ بلوچستان کے غریب عوام ان دہشت گرد عناصر کے خلاف متحد نہ ہو سکیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
بلو چستان کے بیگناہ افراد کوظلم کا نشانہ بنا یا جارہا ہے اور جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔گل فراز خان خٹک
کوئٹہ زون کے ذمہ داران اور کارکنان جناب الطاف حسین کا پیغام حق پرستی صوبے بھر میں لیکر جائیں اور مظلوم و محکوم بلوچ عوام کو حق پرستی کی تحریک میں شمولیت کی دعوت دیں۔بلوچستان کوئٹہ زون آفس کا دورے کے موقع پر گفتگو
کراچی ۔۔۔۔02جون 2015
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور گل فراز خان خٹک نے سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین محمد یوسف شاہوانی اور حاجی نصیر کھوسہ کے ہمراہ بلوچستان کوئٹہ زون آفس کا دورہ کیا اوربلوچستان میں تحریکی کام کے حوالے سے زون آفس میں موجود ذمہ داران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے صوبے بھر میں ایم کیو ایم کے کام کو مزیدبہتر بنانے کے لئے کوششوں پر زور دیا۔اس موقع پر کوئٹہ زون کے انچارج ملک جنت گل کاکڑاور اراکین زونل کمیٹی بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کوئٹہ زون میں موجود زمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب توملک بھر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے عفریت سے نبردآزما ہیں اور دوسری جانب ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کوخانہ جنگی میں جھونکنے کی سازش کی جارہی ہے انہوں نے گزشتہ دنوں ہونیوالے سانحہ مستونگ پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنی مذموم مقاصدکے حصول کے لئے عوام کوباہم دست و گریباں کر نا چاہتے ہیں تاکہ بلوچستان کے غریب عوام ان دہشت گرد عناصر کے خلاف متحد نہ ہو سکیں ،انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ ہر نوعیت کے ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور عملی طور پر غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں ان کے جائز حقوق دلانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔رکن رابطہ کمیٹی گل فراز خان خٹک نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے بلو چستان کے بیگناہ افراد کوظلم کا نشانہ بنا یا جارہا ہے اور انکے لئے آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ہے اس ظلم کے خلاف جب بھی آواز بلند کی توصرف جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے کی، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم خود دہائیوں سے غیر اعلانیہ آپریشن کا شکار ہے لہذٰا بلوچ بھائیوں کا درد ہم سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے ۔انہوں نے کوئٹہ زون کے ذمہ داران اور کارکنان پر زوردیا کہ وہ جناب الطاف حسین کا پیغام حق پرستی صوبے بھر میں لیکر جائیں اور مظلوم و محکوم بلوچ عوام کو حق پرستی کی تحریک میں شمولیت کی دعوت دیں۔
English

1/11/2025 4:50:43 AM