ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ اور اراکین نے شب برات کے موقع پر عزیز آباد اور پاپوش نگر قبرستان جاکر جناب الطا ف حسین کے والدین اور حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی
رابطہ کمیٹی کے اراکین نے قبرستانوں کے باہر ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے کیمپوں کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا
کراچی ۔۔۔2، جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ، اراکین قمر منصور ، عارف خان ایڈووکیٹ اور شبیر احمد قائم خانی نے شب برات کے موقع پر عزیز آباد اور پاپوش نگر قبرستان جاکر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے والدین اور حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر کی چڑھائی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ تفصیلات کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اراکین نے عزیز آباد کے شہداء قبرستان میں حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری دی جبکہ پاپوش نگر کے قبرستان میں جناب الطاف حسین کے والد محترم نذیر حسین مرحوم ، والدہ محترمہ خورشید بیگم کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔