Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ حکومت پانی بند کرکے مفت ٹینکرز کے نام پر کراچی کے عوام کی تذلیل کررہی ہے ، قمر منصور


سندھ حکومت پانی بند کرکے مفت ٹینکرز کے نام پر کراچی کے عوام کی تذلیل کررہی ہے ، قمر منصور
 Posted on: 6/1/2015 1
سندھ حکومت پانی بند کرکے مفت ٹینکرز کے نام پر کراچی کے عوام کی تذلیل کررہی ہے ، قمر منصور
کراچی کے دئیے ہوئے پیسے سے میٹرو بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے لیکن کراچی کو اس کا حق نہیں دیا جارہا
کراچی کے عوام کو پانی کی ضرورت ہے لیکن حکومت غریب عوام کا پانی منہ مانگی قیمت پر بیچ رہی ہے ،عارف خان ایڈوکیٹ
جو جماعتیں کراچی کا ووٹ مانگتی ہیں کہیں نظر نہیں آ رہیں ایم کیو ایم عوام کی پریشانی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے، علی راشد 
کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف کورنگی 5نمبر پر عوامی احتجاج سے مقررین کا خطاب 
کراچی۔۔۔یکم ،جون2015ء
کراچی میں پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں جاری عوامی احتجاج کے سلسلے میں پیر کی شام ایم کیو ایم کی جانب سے کورنگی نمبر5 مین روڈ پر بڑے عوامی احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور نے کہاکہ اسلام آباد میں کراچی کے دئیے ہوئے پیسے سے میٹرو بس سروس کا آغاز کیا گیاہے لیکن کراچی کے عوام کواسکا حق دینے کے متعلق کوئی سیاسی جماعت بات نہیں کرتی ۔انہوں نے کہاکہ آج کراچی کے معصوم بچے ، خواتین سڑکوں پر پانی جیسی بنیادی سہولت کے حصول کیلئے سراپا احتجاج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہو ، ن لیگ یا کوئی اور حکومت کسی نے کراچی کے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں دیں ، کسی نے کراچی کے عوام کیلئے ترقیاتی کام نہیں کئے ، کراچی کے عوام کیلئے ماس ٹرانز ٹ سسٹم نہیں دیا گیا ،کراچی کے نوجوانوں کے اغواء کے بعد ان سے بد فعلی اور انکے گلے کاٹے گئے لیکن کسی نے آواز نہیں اُٹھائی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو ننگے بھوکے ، اندرا اور گاندھی کی اولادیں ، بھارت کے ایجنٹ اور غدار کہا جا تا ہے لیکن کوئی کراچی والوں کو محب وطن نہیں کہتا لیکن جب ووٹ یا نوٹ لینے ہو تو کراچی کے عوام اچھے لگتے ہیں۔۔رکن رابطہ کمیٹی عارف خا ن ایڈوکیٹ نے کہا کہ جب ایم کیو ایم کی بلدیاتی حکومت تھی تب کراچی میں کوئی بحران نہیں تھا لیکن آج سند ھ حکومت نے تعصب اور بے ایمانی کے باعث طے پر کراچی کے عوام کو پانی کے بحران میں مبتلا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج جناب الطاف حسین کی آواز پر عوام سڑکوں پر اپنے حق کیلئے نکلے ہیں اور اپنا حق مانگ رہے ہیں لیکن حکمران انہیں انکا حق دینے کے بجائے کرپشن کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر لانڈھی ،کورنگی اور شہر کے دیگر علاقوں میں حکومت نے پانی نہیں دیا تو عوام اپنے پانی کا حق لینے کیلئے خود اقدامات کرنے پر مجبور ہوں گے۔انکا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو 1000( MGD)پانی کی ضرورت ہے لیکن حکومت اس کا45فیصد بھی عوام کو نہیں دے رہی اور اپنی من مانی کرکے من پسند علاقو ں میں غریب عوام کا پانی منہ مانگی قیمت پر بیچا جارہاہے، حکومت اپنی روش درست کرکے عوامی احتجاج کا نوٹس لے اور عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز نہ ہونے دے۔حق پر ست قومی اسمبلی علی راشد نے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں کراچی کے نام پر پر سیاست کرتے ہیں وہ کراچی کے پانی کیلئے سڑکوں پر نہیں آرے ہیں ۔حکمرانوں کو شرم آنی چاہئے آج دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے لیکن ہمارے ملک میں عوام پانی کیلئے سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے نمائندے آج عوام کے ساتھ انکی پریشانی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں لیکن ملک کی دوسری سیاسی جماعتیں عوام سے ووٹ لیکر دوبارہ عوام کے درمیان نظر نہیں آتیں ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عامر معین نے کہا کہ آج کی جدید دنیا میں پاکستان کو پالنے والے شہر کے عوام پانی سے محروم ہیں ، کراچی کے ٹیکس سے میٹرو بس کے منصوبے بنائے جارہے ہیں لیکن یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیا ت میسر نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام بانیان پاکستان کی اولاد یں اور انہو ں نے پاکستان اس لئے نہیں بنایا تھا کہ انہیں پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم کر دیا جائے اور کراچی میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری احتجاجی مظاہروں کا مقصد بھی حکمرانوں کی توجہ کراچی کے عوام کے بنیادی مسائل کی جانب مبذول کروانا ہے ،حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وقار شاہ نے کہاکہ ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں نے متعدد مرتبہ کراچی کے عوام کے بنیادی مسئلے سے وزیر اعلیٰ سندھ اور انکی حکومت کو آگاہ کیا اور مسائل حل کرنے کی استدعاکی تھی لیکن ہماری ایک نہیں سنی گئی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام پر امن احتجاج کر رہے ہیں لیکن وہ اپنا حق چھیننا بھی جانتے ہیں ۔کراچی کے عوام کی جناب الطاف حسین سے محبت کسی لالچ یا قیمت کے عیوض نہیں ہے بلکہ بے لوث محبت ہے جو حکمرانوں کے مظالم کے نتیجے میں ختم نہیں ہوگی۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی خالد افتخار نے کہا کہ کراچی کے دیگر علاقوں کی طرح لانڈھی اور کورنگی میں بھی پانی کا شدید بحران ہے اور یہاں کے عوام کو بھی حکومت کی جانب سے بیو قوف بنایا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام سے ٹیکس کی مد میں بڑی بڑی رقوم وصول کی جاتی ہیں کراچی کے عوام جو ٹیکس دیتے ہیں اس سے ملک کے مختلف صوبوں میں ترقیاتی کام ہوتے ہیں لیکن عوام کو پانی جیسی بنیادی سہولت نہیں دی جاتی ، کراچی صوبہ سندھ کا دارالحکومت ہے اور صوبے کو 90%فیصد سے زائد ریوینو دیتاہے لیکن حکومت اس شہر سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے ۔انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کا فی الفور خاتمہ کرے اور K4کے منصوبے کی تکمیل فی الفور یقینی بنائی جائے۔حق پر ست رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید نے سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ کراچی کے عوام کے ساتھ نا انصافیوں کا فوری خاتمہ کریں کیونکہ ایم کیو ایم ان لوگوں کے حقوق کیلئے ہر دم تیار کھڑی ہے ۔مقررین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ K4منصوبے کو فی الفور مکمل کرکے آگے کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرے اور کراچی کے عوام کو انکا جائز حق فوری فراہم کرے۔












تصاویر
English Viewers

1/11/2025 4:42:31 AM