اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کو ہتھکڑیاں ڈال کر عدالت میں پیش کرنے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
میاں افتخار حسین پر عائد کیا گیاالزام سچا ہے یا جھوٹا، اس کا فیصلہ عدالت کرے گی ، رابطہ کمیٹی
بزرگ سیاسی رہنما ء میاں افتخارحسین کو ہتھکڑیاں لگا نا پاکستان کی مشرقی تہذیب کے منہ پر طانچہ ہے، رابطہ کمیٹی
پاکستان کا قانون کا اپنی جگہ اورہماری مشرقی روایات اور تہذیب اپنی جگہ ہے، رابطہ کمیٹی
بزرگ سیاسی رہنما میاں افتخار حسین کو ہتھکڑیاں ڈال کر عدالت میں پیش کرنے کا فوری نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔یکم ، جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر اوربزرگ سیاسی رہنما میاں افتخار حسین کو ہتھکڑیاں ڈال کر عدالت میں پیش کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو پاکستان کی مشرقی روایات اور تہذیب کی صریحاً خلاف ورزی قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بزرگ سیاسی رہنما میاں افتخار حسین پر عائد کیا گیاالزام سچا ہے یا جھوٹا، اس کا فیصلہ عدالت کرے گی ، پاکستان کا قانون کا اپنی جگہ اورہماری مشرقی روایات اور تہذیب اپنی جگہ ہے ۔ اتنے بزرگ سیاسی رہنماکو ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں پیش کرنا پاکستان کی مشرقی روایات اور تہذیب کے منہ پر طمانچہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ اے این پی کے بزرگ سیاسی رہنما میاں افتخار حسین کو ہتھکڑیاں ڈال کر عدالت میں پیش کرنے کا فوری نوٹس لیا جائے
English