پاکستان میں متعین جاپان کے فرسٹ سیکریٹریKATSUNORI ASHIDA کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آبادمیں سینٹر نسرین جلیل سے ملاقات
رابطہ کمیٹی سے ملاقات میں جاپان قونصل MITSUHIRO KOBAYASHI بھی موجود تھے ۔
مہمان وفدنے باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال اورجمہوریت کے فروغ کے لئے ایم کیوایم کی کاوشوں کی تعریف کی
کراچی ۔۔۔یکم؍جون2015ء
پاکستان میں متعین جاپان کے فرسٹ سیکریٹری KATSUNORI ASHIDA نے جاپان کے قونصل MITSUHIRO KOBAYASHI کے ہمراہ پیر کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آبادمیں ایم کیو رابطہ کمیٹی کی رکن سینٹر نسرین جلیل سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن کنور خالد یونس او قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈررشید گوڈیل بھی موجود تھے ۔اس موقع پرجاپان کے فرسٹ سیکریٹری KATSUNORI ASHIDAنے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو آنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ فرسٹ سیکریٹری KATSUNORI AHIDA نے سینٹرل نسرین جلیل سے باہمی امور کے دلچسپی پر گفتگو کرتے ہوئے جمہوریت کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی خدمات کو سراہا ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جاپان ے فرسٹ سیکریٹری KATSUNORI ASHIDA اور کراچی میں متعین جاپان کے قونصل کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ اور ایم کیو ایم کے شعبہ اطلاعات کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا ۔ آخر میں رکن رابطہ کمیٹی نسرین جلیل نے وفد کے ارکان کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سوانحہ حیات پر مبنی کتاب پیش کی۔