Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 6/1/2015 1
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت 
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی ہے اور عوام کو مہنگائی کے دور میں مزید بدحالی ، کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کردیا گیا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وزیراعظم نواز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فی الفور واپس لیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
حکومت نے بجٹ سے چند دن پہلے عوام پر ان ڈائریکٹ ٹیکس لگایا ہے جو کہ خود قابل مذمت بات ہے ،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔یکم، جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مہنگائی کے دور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو غریب عوام پر ظلم قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ملک بھر کے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ لادھ دیا گیا ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حکومت اپنے دعوؤں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرتی لیکن اس کے برعکس حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کے باعث غریب عوام کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی ہے اور عوام کو مہنگائی کے دور میں مزید بدحالی ، کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ سے چند دن پہلے عوام پر ان ڈائریکٹ ٹیکس لگایا ہے جو کہ خود قابل مذمت بات ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومتی دعوؤں کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کو شدید مایوسی کا سامنا ہے اور موجودہ حکومت کی جانب سے اس ضمن میں ریلیف کے دعوے غلط ثابت ہوگئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رمضان المبارک کی آمد قریب ہے اور اس سے قبل ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا سراسر غیر دانشمندانہ اقدام ہے جس سے دیگر اشیائے صرف کی قیمتوں میں بھی بے پنہاں اضافہ ہوگا اور اس سے براہِ راست غریب عوام متاثر ہوں گے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیاجائے اور حکومت اپنے دعوؤں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے ۔
English
وڈیو

1/11/2025 4:43:06 AM