خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے خواتین سمیت نامزد کردہ 22امیدواروں کی کامیابی پر الطاف حسین کی مبارکباد
نامزد حق پرست امیدواروں کی خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ملک بھر کے مظلوم عوام کی فتح ہے، الطا ف حسین
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کئی حلقوں میں خواتین کوحق رائے دہی استعمال کرنے سے روکا گیا، الطاف حسین
خواتین کو ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے دینے کے باوجود ایم کیوایم کی نامزد کردہ 9خواتین امیدواروں نے بلدیاتی انتخابات میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ بھر پور کامیابی حاصل کی جس پر میں ان کی جرات ، ہمت اور بہادری پر زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، الطا ف حسین
خیبر پختونخوا سے حق پرست امیدواروں کی کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ ایم کیوایم ملک گیر سطح کی جماعت ہے ، الطاف حسین
بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ایم کیوایم پر لسانیت کی تہمت لگانے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی
آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، الطا ف حسین
آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کے بعد اب خیبر پختونخوا میں حق پرست امیدواروں کی کامیابی غریب و مظلوم عوام کا ایم کیوایم
پر اعتماد کا کھلا مظہر ہے ، الطا ف حسین
کامیاب بلدیاتی امیدواران خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے کوئی کثر باقی نہ چھوڑیں اور اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا بھر پوراور عملی کردار ادا کریں، الطاف حسین
ذمہ دارا ن و کارکنان ثابت قدمی اور عزم وحوصلے کے ساتھ حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں انشاء اللہ تعالیٰ فتح حق پرستوں کا مقدر بنے گی، الطاف حسین
لندن۔۔۔یکم، جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے خواتین سمیت نامزد کردہ 22امیدواروں کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ نامزد حق پرست امیدواروں کی خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ملک بھر کے مظلوم عوام کی فتح ہے ۔ ایک تہنیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواروں کی تمام تر مصائب ، مشکلات اور نامساعد حالات کے باوجود کامیابی سے ایک مرتبہ پھر ثابت ہوگیا ہے کہ ایم کیوایم ملک گیر سطح کی جماعت ہے اورحق پرست بلدیاتی امیدواروں کی خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ایم کیوایم پر لسانیت کی تہمت لگانے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کئی حلقوں میں خواتین کوحق رائے دہی استعمال کرنے سے روکا گیا لیکن اس کے باوجود ایم کیوایم کی نامزد کردہ 9خواتین امیدواروں نے بلدیاتی انتخابات میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ بھر پور کامیابی حاصل کی جس پر میں ان کی جرات ، ہمت اور بہادری پر زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم کی نامزد کردہ خواتین امیدواروں کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبر پختونخوا کی خواتین فرسودہ روایات اور جمہوریت کے برعکس ناجائز پابندیوں کا خاتمہ چاہتی ہیں اور قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کے بعد اب خیبر پختونخوا میں حق پرست امیدواروں کی کامیابی غریب و مظلوم عوام کا ایم کیوایم پر اعتماد کا کھلا مظہر ہے ۔انہوں نے کامیاب ہونے والے بلدیاتی امیدواروں کو تلقین کی کہ وہ خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے کوئی کثر باقی نہ چھوڑیں اور اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا بھر پوراور عملی کردار ادا کریں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ ایم کیوایم پرجب بھی عرصہ حیات تنگ کیا گیا اور اسے مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جدوجہد سے باز رکھنے کی کوشش کی گئی اور مظالم کا نشانہ بنایا گیا تب تب ایم کیوایم ملک کے گوشے گوشے میں پھیلتی رہی اورانشاء اللہ تعالیٰ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے حق پرست امیدواران پورے خیبر پختونخوا میں ایم کیوایم کے پیغام حق پرستی کو فروغ دیں گے اور عوام کی خدمت کو شعار بنا کر ایک نئی مثال قائم کریں گے ۔ جناب الطاف حسین نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں 22حق پرست امیدواروں کی کامیابی پر ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران و کارکنان کو بھی دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ذمہ دارا ن و کارکنان ثابت قدمی اور عزم وحوصلے کے ساتھ حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں انشاء اللہ تعالیٰ فتح حق پرستوں کا مقدر بنے گی ۔
English
وڈیو