ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی حق پرست رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضال سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔31مئی2015ء
ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضال سے انکی والدہ محترمہ جبین افضال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرکے انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔واضح رہے کہ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سمیتا افضال کی والدہ محترمہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں جو اتوار کی شام انتقال کر گئیں ۔