بلدیاتی انتخابات کے موقع پر خیبرپختونخوا میں انتخابی قوانین کی کھلی دھجیاں اڑائی گئیں۔سینیٹرمحمدعلی سیف
حکمراں جماعت کے مسلح افرادنے کئی شہروں میں ایم کیوایم کے پولنگ ایجنٹوں کوگن پوائنٹ پر باہر نکال دیا، انہیں ماراپیٹا گیااور آزادی سے کام کرنے نہیں دیاگیا۔صدرایم کیوایم خیبرپختونخوا
نوشہرہ اورکئی شہروں میں خواتین کوووٹ ڈالنے نہیں دیئے گئے ،جوخواتین پولنگ اسٹیشنزپر پہنچیں توانہیں بھی ڈرایادھمکایاگیااورانہیں انکے بنیادی حق سے محروم کیاگیا۔بیرسٹرمحمدعلی سیف
خیبرپختونخوا میں فائرنگ ، تشدد ، پولنگ اسٹیشنوں پرحملوں اوردہشت گردی کے واقعات انتہائی شرمناک ہیں تشددکے ان واقعات سے ثابت ہوگیاہے کہ صوبائی حکومت انتخابات کے موقع پر امن قائم رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے
تشددکے واقعات نے بلدیاتی انتخابات کی شفافیت پر ایک سوالیہ نشان کھڑا کردیاہے۔بیرسٹرسیف
تشددکے واقعات کافی الفورنوٹس لیاجائے اور انتخابات دوبارہ کرائے جائیں،صدرایم کیوایم خیبرپختونخوا کامطالبہ
پشاور ۔۔۔ 30 مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سینیٹربیرسٹرمحمدعلی سیف نے آج خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر صوبہ کے مختلف شہروں میں فائرنگ ، دہشت گردی ، پولنگ اسٹیشنوں پرحملوں اورحکمراں جماعت کے مسلح افراد کی کھلی غنڈہ گردی اوربڑے پیمانے پر کی جانے والی دھاندلی کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹرمحمدعلی سیف نے کہاکہ آج بلدیاتی انتخابات کے موقع پر خیبرپختونخوا میں انتخابی قوانین کی کھلی دھجیاں اڑائی گئیں۔حکمراں جماعت کے مسلح افرادنے کئی شہروں میں ایم کیوایم کے پولنگ ایجنٹوں کوگن پوائنٹ پر باہر نکال دیا، انہیں ماراپیٹاگیااورآزادی سے کام کرنے نہیں دیاگیا۔کھلے عام ٹھپے لگائے گئے۔اسی طرح نوشہرہ اورکئی شہروں میں خواتین کوووٹ ڈالنے نہیں دیئے گئے ،جوخواتین پولنگ اسٹیشنزپر پہنچیں توانہیں بھی ڈرایادھمکایا گیااور انہیں انکے بنیادی حق سے محروم کیاگیا۔ بیرسٹرسیف نے کہاکہ اگرچہ الیکشن کاانعقادکراناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے لیکن اس موقع پر سیکوریٹی اورامن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھناصوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن آج الیکشن کے موقع پر پورے خیبرپختونخوا میں فائرنگ ، تشدد ، پولنگ اسٹیشنوں پرحملوں اوردہشت گردی کے جوواقعات ہوئے ہیں وہ انتہائی شرمناک ہیں ۔ان واقعات سے ثابت ہوگیاہے کہ صوبائی حکومت انتخابات کے موقع پر امن قائم رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے اوران واقعات نے ان بلدیاتی انتخابات کی شفافیت پر ایک سوالیہ نشان کھڑا کردیاہے۔بیرسٹرسیف نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ ان واقعات کافی الفورنوٹس لیاجائے اور انتخابات دوبارہ کرائے جائیں۔