Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کے براہ راست خطابات پر عائد پابند ی فی الفور ختم کی جائے،ڈاکٹر سلیم دانش


قائد تحریک الطاف حسین کے براہ راست خطابات پر عائد پابند ی فی الفور ختم کی جائے،ڈاکٹر سلیم دانش
 Posted on: 5/30/2015
قائد تحریک الطاف حسین کے براہ راست خطابات پر عائد پابند ی فی الفور ختم کی جائے،ڈاکٹر سلیم دانش
جو سیاسی و مذہبی رہنماء سرعام ملک توڑنے اور پاک افواج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال
کرتے رہے انہیں ملک کا محب وطن بنا یا جایا رہا ہے،ڈاکٹر سلیم دانش
لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کرملک بنانے والوں کی اولادوں کو ملک دشمن اور راء کا ایجنٹ قر ار دیا جارہا ہے
جناب الطاف حسین کروڑوں عوام کے متفقہ قائد ہیں، عوام کسی بھی صورت اپنے قائد پر کسی قسم کی کوئی پابندی برداشت نہیں کریں گے،ڈاکٹر سلیم دانش
لندن میں پاکستانی کمیونٹی کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب
لندن۔۔30مئی 2015ء
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش نے حکومت پاکستان کی ایماں پر پیمرا کی جانب سے آزادی اظہار رائے کے برخلاف الیکٹرانک میڈیا پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے براہ راست خطاب نشر کرنے پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جناب الطاف حسین کے براہ راست خطابات پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے ۔یہ بات انہوں نے لندن میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر برطانیہ آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل خانزادہ اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد رہنما ء ہیں جوپاکستان کے تمام مظلوموں کی امیدوں کا مرکز ہیں جو آج کے دور میں صحیح معنوں میں محکوم عوام کی رہنمائی کررہے ہیں اورملک سے مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی سے بچاؤ ،ملک کو مستحکم اور ترقی کیلئے کوشاں ہیںیہی وجہ ہے کہ کشمیر سمیت ملک بھر کے مظلوم ومحکوم عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا المیہ یہ ہے کہ جو سیاسی و مذہبی رہنماء سرعام ملک توڑنے اور پاک افواج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں ا سکا نوٹس لینے کے بجائے انہیں ملک کا محب وطن بنا یا جایا رہا ہے مگر جو ملک کے صحیح معنوں میں محب وطن ہیں اور لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کرملک بنانے والوں کی اولادیں ہیں انہیں ملک دشمن اور را کا ایجنٹ قر ار دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین، کروڑوں عوام کے متفقہ قائد ہیں وہ کسی بھی صورت اپنے قائد پر کسی قسم کی کوئی پابندی برداشت نہیں کریں گے لہٰذا حکومت وقت اپنے اس عمل سے باز رہے اورجناب الطاف حسین کی الیکٹرونک میڈ یا پر براہ راست خطاب پر عائد پابندی فی الفور ختم کرے ۔اجلاس سے برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل خانزادہ اور آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا ۔ 
English

1/11/2025 7:42:45 AM