مستونگ میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں متعدد مسافروں کا بہیمانہ قتل انتہائی سفاکانہ ہے۔ الطاف حسین
واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن مقتولین کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ الطاف حسین
اللہ تعالیٰ مقتولین کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے
مستونگ میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں متعدد مسافروں کے بہیمانہ قتل کے واقعہ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
لندن ۔۔۔ 29 مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے مستونگ میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں متعددمسافروں کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ یہ انتہائی سفاکانہ واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ جناب الطا ف حسین نے مقتولین کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکاشریک ہے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کو صبرجمیل عطاکرے۔