سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی اور،سینئر صحافی عبدالقدوس کے فاتحہ چہلم کے سلسلے میں مرحوم کی رہائشگاہ واقع گلشن اقبال13-Eمیں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع
کراچی۔۔۔ 29 مئی 2015ء
سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی کے رکن اور،سینئر صحافی عبدالقدوس مرحوم کے فاتحہ چہلم کے سلسلے میں مرحوم کی رہائشگاہ واقع گلشن اقبال13-Eمیں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا ۔قرآنی خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن امین الحق ،طارق جاوید ، حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی،مزمل قریشی، یوسف شاہوانی، پی ایف یوجے کے جنرل سیکریٹری امین یوسف، سینئر صحافی حسن عباس ودیگر صحافی حضرات سمیت مرحوم کے عزیز اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔