Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کے- 4 منصوبہ آج سے 7سال پہلے شروع ہوجانا چاہئے تھا ، حیدر عباس رضوی دریائے سندھ کے پانی پر آبادی کے تناسب سے حق ملکیت تسلیم کیا جائے ، حیدر عباس رضوی


کے- 4 منصوبہ آج سے 7سال پہلے شروع ہوجانا چاہئے تھا ، حیدر عباس رضوی دریائے سندھ کے پانی پر آبادی کے تناسب سے حق ملکیت تسلیم کیا جائے ، حیدر عباس رضوی
 Posted on: 5/28/2015
K-4منصوبہ آج سے 7سال پہلے شروع ہوجانا چاہئے تھا ، حیدر عباس رضوی دریائے سندھ کے پانی پر آبادی کے تناسب سے حق ملکیت تسلیم کیا جائے ، حیدر عباس رضوی
کراچی شہر میں تین کروڑ آبادی ہے جبکہ صوبہ سندھ میں پانچ کروڑ�آبادی ہے،حیدر عباس رضوی ، رکن رابطہ کمیٹی 
کراچی شہر 70 فیصدریونیو فراہم کرتا ہے اس کے باوجود اسکے جائز حقوق سے بھی اسے محروم رکھا جاتاہے ،فیصل سبزواری
مزمل قریشی،ثمن جعفری،اقبال محمدعلی اورمحمودعبدالرزاق کااحتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب 
کراچی۔۔۔ 28مئی 2015
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کراچی میں جاری پانی کے مصنوعی بحران کیخلاف ایم کیو ایم کی عوامی ریلی کی آواز حکمران سن لیں اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا کراچی کی عوام کا حق دینا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار سید حیدر عباس رضوی نے کراچی میں پانی کی شدید قلت کے باعث سوک سینٹر پر منعقدہ عوامی احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ،توصیف خانزادہ،وسیم اختر،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین اور حق پرست اراکین اسمبلی سمیت خواتین ،بچے اور بزرگ سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔سید حیدر عباس رضوی نے کہا K-4منصوبہ آج سے سات سال پہلے شروع ہوجانا چاہئے تھا ۔ دریا ئے سندھ کے پانی پر آبادی کے تناسب سے حق ملکیت تسلیم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی پر پہلا حق کراچی کی عوام کا ہے کیونکہ کراچی کی آبادی باقی ماندہ سندھ کی آبادی سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں K-4منصوبہ بناکر ہم پر احسان نہیں کررہے ،ہم بھیک نہیں مانگ رہے آبادی کے لحاظ سے اپنا حق مانگ رہے ہیں جو ہم لیکر رہے گے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے حکمرانوں کو ووٹ لینے ہوں توکراچی والوں کے چاہیے ،نوٹ لینے ہوں تو کراچی والوں کے چاہیے،کراچی کے وسائل سب کے لئے ہیں لیکن کراچی کے مسائل صرف اور صرف کراچی والوں کے ہیں یہ کیسا تضاد ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ترقیاتی منصونے نہیں مانگ رہے ،عوام کے لئے نوکریاں نہیں مانگ رہے بلکہ پانی مانگ رہے ہیں جو ہمارا بنیادی حق ہے ، آج کراچی ایک ایک بوندپانی کو ترس رہا ہے کوئی ہے جو کراچی کی عوام کی داد رسی کرے ۔حیدر عباس نے کہا کہ کراچی شہر میں تین کروڑ آبادی ہے جبکہ صوبہ سندھ میں پانچ کروڑ�آبادی ہے،کراچی 98.5فیصد صوبہ سندھ کو کماکر دیتا ہے اور باقی ماندہ سندھ صرف1.5فیصد کماتا ہے اس کے باوجود اس عالمی شہر کے عوام شہر میں پانی کے لئے احتجاج کررہی ہے۔رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ کراچی کی عوام کو ایک مرتبہ پھر پیچھے دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ بتائیں کہ 20 کروڑ ٹینکر مافیا کو کیوں جاری کئے؟ عوام پانی کو ترس رہی ہے اور حکمراں مزے لوٹ رہے ہیں، نظام نہیں بدلہ تو ہم خود نظام بدل دینگے ،کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ اگلہ احتجاج ان کے خلاف بھی ہوسکتا ہے لہٰذا لوڈ شیڈنگ کرکے عوام کو مزید نہ ستایا جائے۔رکن سندھ اسمبلی سید فیصل سبز واری نے کہا کہ کراچی شہر 70 فیصدریونیو فراہم کرتا ہے اس کے باوجود اسکے جائز حقوق سے بھی اسے محروم رکھا جاتاہے ،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ صرف باتوں سے کام نہیں چلے گا ۔ کراچی کے مسائل حل کرنے ہونگے ہمیں پانی کی منصفانہ تقسیم چاہئیے وگر نہ ایسا نہ ہو کہ پانی پر ہونے والا احتجاج حکومت کے خلاف احتجاج میں تبدیل ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ یہ احتجاجی مظاہرے کراچی کو منی پاکستان کہنے والوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،ایک جانب 124ارب روپے سے صرف لاہور میں میٹرو بس چلائی جارہی دوسری جانب کراچی کی عوام کے لئے جاری ہونے والے K4منصوبے کے 6ارب نہیں دیے جارہے یہاں سے حکمرانوں کی کراچی دشمنی کا اندازہ ہوتا ہے۔احتجاجی مظاہرے سے حق پرست اراکین اسمبلی مزمل قریشی،ثمن جعفری،اقبال محمدعلی اورمحمودعبدالرزاق نے خطاب میں کہاکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اورسندھ کادارلخلافہ ہے،اس شہرکے عوام کو پانی نہیں مل رہاہے جبکہ واٹرہائیڈریٹس کوپانی فراہم کیاجارہاہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ کراچی میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورذمہ دارافرادکے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔
English

1/11/2025 7:36:10 AM