ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی اور حق پرست اراکین اسمبلی کے وفد کی شہید سب انسپکٹر سکندر اوردو کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت
کراچی میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے امن وامان کے قیام کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، کنو ر نویدجمیل
بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسنا ک اور قابل مذمت ہے ،کنورنوید جمیل
شہر سے انتہاء پسندوں اور مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنیوالے عناصر کی اماجگاہوں کا خاتمہ کرکے ہی امن ممکن ہے
شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کے بعد رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن قومی اسمبلی کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو
کراچی ۔۔۔27مئی2015ء
ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حلقہ این اے 246سے منتخب حق پرست رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل نے کہاہے کہ کراچی میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار امن وامان کے دیر پاقیام کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔انہو ں نے کہا کہ بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسنا ک اور قابل مذمت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے سب انسپکٹر سکندر سمیت دو کانسٹیبل اشرف اور عابد کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔کنور نوید جمیل نے کہاکہ شہر سے انتہاء پسندوں اور مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنیوالے عناصر کی اماجگاہوں کا خاتمہ کرکے ہی کراچی میں امن ممکن ہے کیونکہ کراچی میں مستقل امن قائم کئے بغیر پاکستان کی معیشت کی ترقی ممکن نہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام تر مصلحتوں سے بالاتر ہوکر شہر سے دہشت گردوں اور انتہاء پسندوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی حاجی انور رضا اور جمال احمد انکے ہمراہ تھے ۔