ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت
افسوسناک واقعہ شہر میں امن و امان کیلئے پولیس و دیگراداروں کی کوششوں کو ثبوتاژ کرنے کی سازش ہے، رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی کا شہید ہونیوالے سب انسپکٹر سکندرسمیت دو کانسٹیبل عابد اور اشرف کی شہادت پر اظہار افسوس، اہل خانہ سے اظہار تعزیت
واقعہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار رکرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ،
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔27مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھنگوریہ گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونیوالے سب انسپکٹر سکند ر سمیت دو کانسٹیبل عابد اور اشرف کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں دہشت گردوں کی جانب سے دن دھاڑے پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ شہر میں امن و امان کیلئے پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کوششوں کو ثبوتاژ کرنے کی سازش ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ کے نتیجے میں شہید ہونیوالے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کے سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرنے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کروانے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کیلئے اقدامات کریں ۔
English
وڈیو