Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کی مرکزی میڈیکل ایڈ مشاورتی کمیٹی کے رکن محمد فرید الدین کے لاپتہ ہونے پر ترجمان ایم کیو ایم کا اظہار تشویش


ایم کیو ایم کی مرکزی میڈیکل ایڈ مشاورتی کمیٹی کے رکن محمد فرید الدین کے لاپتہ ہونے پر ترجمان ایم کیو ایم کا اظہار تشویش
 Posted on: 5/26/2015
ایم کیو ایم کی مرکزی میڈیکل ایڈ مشاورتی کمیٹی کے رکن محمد فرید الدین کے لاپتہ ہونے پر ترجمان ایم کیو ایم کا اظہار تشویش
محمد فرید الدین عباسی شہید اسپتال میں بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس تعینات ہیں اور ایم کیو ایم کی
میڈیکل ایڈ مشاورتی کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے اپنی خدمات دے رہے ہیں، ترجمان ایم کیوایم 
محمد فرید الدین پیرکی شام اپنے دفتر سے گھر جانے کیلئے نکلے تھے اور لاپتہ ہوگئے، 
موبائل فون مستقل بند مل رہا ہے ، ترجمان ایم کیوایم
محمدفرید الدین کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے ، ترجمان ایم کیو ایم کا حکومت سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔26مئی2015ء
ایم کیوا یم کے ترجمان نے ایم کیو ایم کی مرکزی میڈیکل ایڈمشاورتی کمیٹی کے رکن محمد فرید الدین ولد محمد سعید الدین کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ فرید الدین ،عباسی شہید اسپتال کے اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ میں بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات ہیں اورگزشتہ کئی برسوں سے ایم کیو ایم کی مرکزی میڈیکل ایڈ مشاورتی کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ محمد فرید الدین پیرکی شام اپنے دفتر سے گھر جانے کیلئے نکلے تھے لیکن نہ تووہ اپنے گھر پہنچے اور نہ ہی گھر کے کسی فرد سے انکاکوئی رابطہ ہواہے۔ فرید الدین کا موبائل بھی شام سے مستقل بند ہے۔ایم کیوا یم کے ترجمان نے فریدالدین کی گمشدگی پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد فرید الدین کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔

12/23/2024 1:45:20 AM