مردان کے علاقے شیرگڑھ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران بم دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے، الطاف حسین
درندہ صفت سفاک دہشت گرد مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے مساجد، عبادتگاہوں، بزرگان دین کے مزارات، تعلیمی اداروں، سیکوریٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں
جنازے میں شریک نمازیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے سفاک دہشت گرد مسلمان تو کجا انسان بھی کہلانے کے مستحق نہیں
ایسے درندہ صفت سفاک دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دینا حکومت و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے
بم دھماکے میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سمیت تمام جاں بحق ہونیوالے نمازیوں کیلئے دعائے مغفرت، زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
لندن : ۔۔۔18، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے مردان کے علاقے شیرگڑھ میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے دوران بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے دھماکے کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی عمران مہمند سمیت متعدد نمازیوں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے اور اسے بدترین دہشت گردی قراردیتے ویتے ہوئے مطالبہ کیاکہ درندہ صفت سفاک دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ درندہ صفت سفاک دہشت گرداپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے تسلسل کے ساتھ مساجد،عبادتگاہوں، بزرگان دین کے مزارات ،تعلیمی اداروں ،سرکاری اداروں،سیکوریٹی فورسزسمیت بازاروں اورشاہراہوں پرموجود معصوم شہریوں کوتسلسل کے ساتھ دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں تاہم انہیں روکنے اورگرفتار کرنے والاکوئی نہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ شیرگڑھ میں نماز جنازے میں شریک نمازیوں کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے سفاک دہشت گرد کسی بھی طور مسلمان توکجاانسان بھی کہلانے کے مستحق نہیں اسے درندہ صفت سفاک دہشت گردوں کوعبرتناک سزاددیناحکومت وقانون نافذکرنیو الے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عمران مہمندسمیت جان بحق ہونیوالے تمام نمازیوں کیلئے دعائے مغفرت کی اور سوگورارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی ۔جناب الطاف حسین نے دھماکے نتیجے میں زخمی ہونیوالے افرادسے بھی دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے صدرپاکستان آصف علی زرداری ،وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،خیبرپختونخواہ کی حکومت سے مطالبہ کیاکہ مردان کے علاقے شیرگڑھ میں نمازجنازہ کے ادائیگی کے دوران بم دھماکے کاسختی سے نوٹس لیاجائے اور دھماکے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔