ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر کے کارکن اظہر غنی شہید سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان نیو کراچی قبرستان میں سپرد خاک
نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، حق پرست عوامی نمائندوں، ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں کی شرکت
کراچی ۔۔۔18، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ نارتھ کراچی سیکٹریونٹ140-اے کے کارکن اظہرغنی شہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان نیوکراچی نمبر6کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔اس سے قبل شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازظہراداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی ، اراکین اسمبلی عبدالوسیم، خواجہ اظہارالحسن، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،نیوکراچی ونارتھ کراچی سیکٹرکمیٹی کے ارکان،علاقائی یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران، کارکنان، ہمدردوں اورشہید کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اوراظہرغنی شہیدان کی تنظیمی خدمات پرزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی مغفرت،درجات کی بلندی اورتمام سوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے دعائیں کیں۔