ایم کیوایم کے 8لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت
پولیس تھانے اپنی رپورٹ جمع کرائیں اور آئی جی لیگل بھی اپنی جامع رپورٹ 3جولائی کو آئندہ سماعت کے موقع پر پیش کریں، سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کی ہدایت
رینجرز نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنی کوئی رپورٹ پیش نہیں کی
کراچی ۔۔۔18، جون 2013ء
سندھ ہائی کورٹ میں منگل کے روز سرکاری حراست سے ایم کیوایم کے 8لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے کیس سماعت ہوئی ۔ سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ اورجسٹس عزیز اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی جبکہ ایم کیوایم جانب سے کیس کی پیروی نواب مرزا ایڈووکیٹ نے کی ۔ سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایم کیوایم کے 8لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے پولیس تھانوں کو اپنی اپنی جامع رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی جبکہ آئی جی لیگل کو ہدایت جاری کی ہے وہ بھی اپنی جامع رپورٹ 3جولائی کو آئندہ سماعت میں پیش کریں ۔ لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے کیس کی سماعت میں رینجرز نے اپنی کوئی رپورٹ پیش نہیں کی۔